قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَفْضَلُ دِیْنَارٍ دِیْنَارٌ یُنْفِقُہٗ عَلٰی عَیَالِہٖ، وَ دِیْنَارٌ یُنْفِقُہٗ عَلٰی دَابَّۃٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَدِیْنَارٌ یُنْفِقُہٗ عَلٰی اصحَابِہٖ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ (مسلم)
ترجمہ
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
وہ دینار درجہ اور ثواب کے لحاظ سے افضل ہے جسے آدمی اپنے بال بچوں پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار افضل ہے جسے آدمی خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے سواری وغیرہ کی خریداری اور تیاری میں لگاتا ہے، اور وہ دینار افضل ہے جسے آدمی اپنے مجاہد ساتھیوںپر خرچ کرتا ہے۔‘‘