— صاف ستھری آدھی گاجر، بیج اور چھلکا ہٹی سنترے کی تین چار پھانکیں، ایک پپیتے کی پتلی قاش، ایک چائے کا چمچہ اور دو چمچہ دودھ، تمام چیزوں کا پیسٹ بناکر چہرے اور گردن پر لگائیں۔ دس منٹ بعد دھودیں۔
— چار چائے کے چمچہ بادام کا تیل، ایک ٹیبل اسپون عرق گلاب اور اگر ممکن ہو تو دو انڈے سب ایک ساتھ ملاکر ہاتھوں پر مالش کریں۔ جلد انتہائی نرم و چمکدار ہوجائے گی۔
— دو ٹیبل اسپون جو کا آٹا لے کر اس میں اسی قدر ٹماٹر کا رس ملالیں، پہلے چہرے کو گیلا کرلیں پھر چہرے پر ملیں۔
— دو ٹیبل اسپون شہد میں ایک کپ باریک کٹا پپیتہ ملاکر پھنٹ لیں۔ آنکھوں کے آس پاس کے حصہ کو چھوڑ کر بقیہ چہرے پر لیب کریں۔
— آدھے لیموں کا رس نکال کر ایک کپ دہی میں ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں چہرے اور گردن کے آس پاس ہفتہ میں کم از دو یاتین بار لگائیں بہت جلد فرق محسوس ہوگا۔
— ایک ٹیبل اسپون مکئی کے آٹے میں دو ٹی اسپون لیموں کا رس ملاکر گردن اور چہرے پر ملیں۔
— اگر چہرے پر داغ دھبے یا چکتے ہوں تو ایک صاف آلو کے بڑے گول گول پیس بناکر خوب کھٹے دہی میں ڈبودیں۔ کوئی آدھے گھنٹہ بعد نکال کر ہلکے ہاتھوں چہرے پر رگڑیں، آنکھوں کے گرد کالے دائرے بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں۔