بیوہ اور مسکین کی خبر گیری

شمع تنویر

 

عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ؓ: قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ السَّاعِیْ عَلَی الاَرْمَلَۃِ وَالْمِسْکِیْنِ کَالسَّاعِیْ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاَحْسِبُہٗ قَالَ کَالْقَائِمِ لَا یُفْتِرْ وَکَالصَّائِمِ لَا یُفْطِرْ۔
(متفق علیہ)
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہکی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بیوہ عورت اور مسکین کی خبر گیری کرنے والا اس شخص کی مانند ہے جو اللہ کی راہ میں کوشش کرے۔ اور راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپﷺ نے یہ بھی بیان کیا کہ بیوہ عورت و مسکین کی خبر گیری کرنے والا اس شخص کی مانند ہے جو نمازو عبادت کے لیے شب بیداری کرتا ہے اور اپنی شب بیداری میں کوئی سستی نہیںکرتا۔ اور اس شخص کے مانند ہے جو ہمیشہ روزہ رکھتا ہے۔
ایک عورت بیوہ ہونے پر کس قدر مجبور و بے کس ہوجاتی ہے اور اس کو کس قدر دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان سب باتوں کے پیش نظر اللہ کے رسول ﷺ نے ایک بیوہ و مسکین کی خبر گیری کرنے والے کے لیے بہت بڑے اجر و ثواب کی بشارت دی ہے۔ اس طرح جب کوئی ان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے اور ان کی خبر گیری کرتا ہے تو وہ خود اپنے حق میں بھی بہتر کرتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146