بیوی کی فریاد

محمد اجمل خاں نجمی، بگراسی، بلند شہر، یوپی

روٹی بھی پکانی ہے سالن بھی بنانا ہے

بچوں کو مجھے لے کر اسکول بھی جانا ہے

شوہر تو مرے بھنّو بالکل نکھٹّو ہیں

دھکے مجھے کھا کھا کر اس گھر کو چلانا ہے

سگریٹ کے لیے اپنی، روپیوں کی کمی کیا ہے

شیمپو کے لیے میرے پیسوں کا بہانا ہے

کہتی ہوں بہت ان سے پر کان نہیں دھرتے

یہ دورِ ترقی ہے ’رشوت‘ کا زمانہ ہے

کیا کیا میں کروں ہائے چھوٹی سی کمائی میں

صوفے بھی منگانے ہیں ٹی وی بھی منگاناہے

مل جائے ذرا تنخواہ اس بار انھیں دیکھو

جھمکے ہیں مجھے لینے لہنگا بھی منگانا ہے

اشعار میرے سن کر ہنستے ہیں سبھی نجمیؔ

مقصد تو مگر میرا روتوں کو ہنسانا ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146