بیٹی قیمتی یا زمین ؟

ماخوذ

سارے بیٹے آس پاس بیٹھ گئے۔بوڑھے باپ نے تلاوت ختم کی ، قرآن کو بند کر دیا ، آنکھوں سے لگایا ، چوما اور احترام سے سرہانے رکھ دیا۔ایک نظر سب پر ڈالی اور کہنے لگا : ’’میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں ، اس سے پہلے کہ آنکھیں بند ہو جائیں، اپنی جائیداد تم میں تقسیم کر کے جاونگا ۔ ۔ ۔سب کو اچھا خاصہ حصہ ملے گا مگر یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنی بہنوں کو مجبور کرو کہ وہ اپنے حق سے دست بردار ہو جائیں ۔ ۔ ۔ ورنہ ۔ ۔ ۔‘‘ ’’ورنہ کیا ہو گا ابا جان ؟‘‘ سب سے چھوٹا پوچھ بیٹھا۔ بوڑھے باپ کے چہرے پر کئی تلخ لہریں آئیں اور گزر گئیں، خشک ہونٹوں پر زبان پھیر کر بولا :’’ورنہ تمہارے باپ کی زمین غیروں میں چلی جائے گی۔‘‘ چھوٹا ذرا خود سر سا تھا۔ پوچھنے لگا ، ابا جان ! بیٹی کو جائیداد سے حق دینے کا حکم تو خدا کا ہے ، کیا خدا کو یہ علم نہ تھا کہ بیٹی کو حصہ دینے سے زمین غیروں میں چلی جائے گی ؟؟‘‘کمرے میں خاموشی چھا گئی۔کسی کے کچھ بولنے سے پہلے وہ پھر بول اٹھا :’’بیٹی کو زمین دیتے ہوئے آپ کو لگا کہ زمین غیروں میں چلی جائے گی مگر داماد کو بیٹی دیتے ہوئے آپ نے کیوں نہ سوچا کہ بیٹی غیروں میں چلی جائے گی؟ “

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146