بے داغ چہرے کے لیے

ماخوذ

خواتین جو جاب کرتی ہیں یا انہیں کسی بھی کام سے باہر نکلنا ہوتا ہے، ان کے چہرے پر میل سا آجاتا ہے۔ اس کے لیے جو کا آٹا لیں کیوں کہ جو کا آٹا میل کچیل صاف کرتا ہے۔ دو سے تین کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت جو کے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل، آدھا چائے کا چمچ شہد، چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں۔ چہرے اور ہاتھوں پیروں پر اچھی طرح ملیں اور خوب رگڑنے کے بعد پانی سے دھولیں۔ جو کا آٹا بازار میں باآسانی دسیتاب ہے یا جو کو گھر میں بھی پیس سکتے ہیں۔

چہرے کے بال ختم کرنے کا طریقہ

ایک خوبانی لے کر اسے اچھی طرح کچل کر پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس میں ہم وزن شہد ملالیں۔ جب تک مکمل خشک نہ ہوجائے اس آمیزے کو چہرے پر لگا رہنے دیں۔ خشک ہوکر یہ جھلی کی طرح ہو جائے گا۔ اس جھلی کو رگڑے بغیر کھینچ کر اتار لیں۔ اس طرح بال بھی کھنچ کر جھلی کے ساتھ اتر جائیں گے اور جلد بھی تر و تازہ او ردلکش ہوجائے گی۔

چہرے کے داغ دھبے او رجھائیاں

چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں، خواتین کی خوب صورتی کو زائل کردیتی ہیں۔ جھائیاں عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ چہرے کو متاثر کرتی ہیں۔ چہرے پر بدنما دھبے اسے بدرنگ بنا دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے کو اس کے اثرات سے بچانا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے اپنے چہرے کو سورج کی مضر رساں شعاعوں سے بچائیں۔ اگر دھوپ میں نکلنا ضروری بھی ہو تو سن پروٹیکشن لگا کر نکلیں۔ اس عمل سے آپ کے جسم کو مزید میلانن تیار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، میلانن آپ کا جسم اس وقت بناتا ہے جب وہ سورج کی شعاعوں سے متاثر ہو۔

میلانن سے جلد کی اوپری تہہ متاثر ہوتی ہے، آپ نے اکثر لوگوں کی جلد پھیلی اور بے جان سی دیکھی ہوگی، اس کی وجہ یہی ہے۔ جلد کی یہ رنگت مسلسل علاج سے ہی درست ہوتی ہے اگر آپ نے ایک مرتبہ علاج چھوڑ دیا تو جلد دوبارہ متاثر ہوجائے گی۔

ٹپس:اپنے چہرے کو کھٹے دودھ سے دھوئیں، اس میں شامل لیکٹک ایسڈ جلد پر بغیر کسی خشکی یا بے چینی کے اس کے پھیکے پن کو درست کرتا ہے۔

لیموں کا رس جھائیوں اور داغ دھبوں کے لیے موثر ہے۔ لیموں کا رس نکالا ہوا چھلکا داغ دھبوں اور جھائیوں پر ملیں، اس طرح آپ جلد ہی مطلوبہ نتائج حاصل کرلیں گی۔ لیکن ایک بات کا دھیان رکھیں کہ اسے لگا کر سورج کے سامنے نہ جائیں کیوں کہ لیموں سے آپ کی جلد حساس ہوچکی ہوگی اور سورج کی شعاعیں آپ کی جلد پر فوری اثر دکھائیں گی۔

جھائیوں سے نجات کے لیے دو بادام چھیل کر باریک پیس لیں انہیں ایک انڈے کی سفیدی اور آدھے چائے کے چمچ لیموں کے رس میں مکس کریں، اب یہ آمیزہ چہرے پر لگالیں۔ جب آ پ کو محسوس ہو کہ آپ کی جلد خشک ہو رہی ہے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر اسے اتار لیں۔ اس سے نہ صرف داغ دھبے صاف ہوں گے بلکہ جلد پر ایک قدرتی گلو بھی آجائے گا۔

اپنی خوراک میں وٹامن سی بڑھا دیں، اس سے بھی جلد کی جھائیاں ختم ہونے لگتی ہیں، ایسے فروٹس اور سبزیاں کھائیں جس میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہو۔

شہد کا استعمال بھی جھائیوں کے خاتمے میں کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں آپ شہد کو ہلکا سا گرم کرلیں اور لیمن جوس میں مکس کر کے چہرے کے متاثرہ مقامات پر لگالیں۔ چند ہی دنوں میں آپ کا چہرہ بے داغ ہوجائے گا۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146