جب ہم ……

(سید قطب شہیدؒ)

 

٭ جب ہم اپنی زندگی دوسروں کے لیے گزارتے ہیںتوہماری اپنی زندگی میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہم دوسروں کی زندگی کو جس قدر زیادہ محسوس کرتے ہیں خود ہماری زندگی کے سلسلے میں ہمارا احساس بہت بڑھ جاتا ہے۔
٭ جب ہم دوسروںکی شخصیت میں اچھے پہلو تلاش کرتے ہیںتوہمیں اتنی ساری اچھائیاں نظر آتی ہیںکہ پہلی نظر میں شاید وہ نہیںدکھائی دیتیں۔
٭ جب ہم دوسروںکو اپنی شفقت، اپنا اعتماد اور اپنا پیار دیتے ہیں تو اس وقت ہم اپنے آپ کو کس قدر سکون، اطمینان اور خوشی دے رہے ہوتے ہیں۔
٭ جب ہم لوگوں سے صرف اس لیے کٹ جاتے ہیں کہ ہمارے خیال میںہم ان سے زیادہ پاک روح، اچھے دل،کشادہ ظرف اور ذہین ہیں توایساکرکے ہم کوئی بڑا کام نہیںکرتے ہیں۔ یہ تو نہایت آسان اور بہت کم خرچ والا راستہ ہوتا ہے جسے ہم اختیارکرتے ہیں۔
٭ میں نے تجربات کی روشنی میں دریافت کیا کہ کوئی چیز اس لطیف روحانی مسرت کا بدل نہیں ہوسکتی جو ہمیں اس لمحے ملتی ہے جب ہم دوسروں کے دل میں سکون، خوشی، اعتماد اور امید جیسے جذبات جاگزیں کرنے میںکامیاب ہوجاتے ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146