جسمانی صحت کے لیے پانی کا ضروری استعمال

روبینہ خاتون صالحاتی

پانی کے کتنے فائدے ہیں؟ پانی ہر ایک شخص کے فائدے کی چیز ہے۔ زیادہ پانی پینے سے خون کی pumpingمیں زیادہ آکسیجن پہنچتی ہے۔ اگر خون میں آکسیجن کی کمی رہتی ہے تو پیٹھ درد، جوڑوں کا درد اور صبح اٹھتے ہی کمزوری کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ پانی پیتے رہنے سے جسم کی تراوٹ کا بیلنس بنا رہتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جسم کے اندر جمع بیکار چیزوں کو باہر نکالنے اور جسمانی نظام کو فٹ رکھنے کے لیے بہ کثرت پانی پینا بہت ضروری ہے۔ اگر صحیح مقدار میں پانی پیتے رہیں تو جسم کے اندر جمع گندگی صحیح طریقے سے وقت پر باہر نکلتی رہتی ہے۔ اس کے چلتے رہنے سے پیشاب میں انفیکشن جیسی پریشانیوں پر بھی کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

مالا شری واستو کہتی ہیں کہ عورتوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے کیونکہ ان میں پیشاب کے انفیکشن ہونے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔ کیونکہ عورتوں کا U.R. Thraکافی چھوٹا ہوتا ہے جس سے انہیں انفیکشن کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ سانس کے ذریعے جسم کے اندر اکٹھا جراثیم کے خاتمے میں بھی پانی بہت مدد گار ہوتا ہے۔

بہ کثرت پانی پینا ذہنی یکسوئی میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔آپ کا کسی چیز میں دل نہیں لگ پارہا ہے، سر درد اور تھکان ہورہی ہے تو خوب پانی پیجئے کم پانی کی وجہ سے انسان میں سوچنے کی طاقت کم ہوجاتی ہے اور وہ یکسو نہیں ہوپاتا۔ کافی پانی پینے سے آدمی تناؤ سے دور رہتا ہے اور اسے سر درد بہت کم ہوتا ہے۔

بعض کھانے کی چیزوں کے استعمال سے آپ پانی کی کمی کو پورا کرسکتی ہیں۔ کھانے میں آپ کھیرا، تربوز، ککڑی، خربوزہ لیں تو یہ اس ضرورت کو بہ آسانی پورا کردیتے ہیں۔ہری سبزی میں بھی پانی بھرپور ہوتا ہے۔

کثرت سے پانی پینا آپ کی جلد کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر آنکھوں کے ارد گرد کالے گھیرے ہوں ، جلد میں چمک نہ ہو تو کریم استعمال کرنے سے پہلے کچھ دن زیادہ پانی پی کر دیکھئے۔ جلد چمکدار اور جوان بنی رہتی ہے۔ چہرے پر جھریاں بھی دیر سے پڑتی ہیں۔ میک اپ کی ضرورت بھی کم پڑتی ہے۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ جسم سے خراب چیزیں جیسے سوڈیم، پوٹاشیم وغیرہ باہر نکل جاتے ہیں اور موٹاپا کم بڑھتا ہے اس لیے خوب پانی پیجئے اور جسم کو فٹ رکھئے۔

ایک عام آدمی کو دن میں کم سے کم آٹھ سے دس گلاس پانی کے لیے ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں لیکن گنگا رام اسپتال کی سینئر گائنو کولوجسٹ کہتی ہیں کہ عورتوں کو ۲۰ سے ۲۵ گلاس پانی روز پینا چاہیے۔ اگر کوئی عورت حاملہ ہے یا بچہ کو دودھ پلاتی ہے تو ایسے میں اس کو اور زیادہ پانی پینا چاہیے۔ ڈائریا، بخار اور انفیکشن کے وقت بھی زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ پسینہ، پیشاب اور جسم کے میٹابولیزم فنکشن کی وجہ سے جسم میں پانی کم ہوتا رہتا ہے۔ اس لیے ایسے مواقع پر اس کمی کو پورا کرتے رہنا چاہیے۔ہاضمہ کے لیے بھی پانی بے انتہا ضروری ہے۔

کیسے پوری کریں ضرورت کی ضرورت؟

(۱) دن کی ابتدا ایک گلاس پانی پی کر کریں۔

(۲) ایک ڈیڑھ گھنٹے کے گیپ سے پانی پیتے رہیں۔

(۳) اپنے کھانے میں جوس شامل کریں۔

(۴) کھانے کے فوراً بعد چائے کافی ہرگز نہ پئیں۔

(۵) ورزش سے پہلے اور ورزش کے بعد پانی پئیں۔ (۶) بہت زیادہ ٹھنڈا پانی نہ پئیں۔

(۷) جن لوگوں کے گردے میں پتھری ہوگئی ہو ان کو زیادہ پانی پینا گردے کو صاف کرنے میں مددگار ہوگا۔

(۸) لو بلڈ پریشر کی صورت میں بھی پانی کا بہ کثرت استعمال مفید ہے۔ اگر ایسی صورت میں نمک، شکر اور لیمو ںکا پانی پیا جائے تو بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جاسکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146