جود و سخا

ماخوذ

سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

’’ہر صبح کو دو فرشتے (اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس دنیا میں)اترتے ہیں، ایک کہتا ہے ’’اے اللہ! خرچ کرنے والے کو نعم البدل عطا فرما‘‘ دوسرا کہتا ہے: ’’اے اللہ! بخل کرنے والے کو تباہ و برباد کر۔‘‘

تشریح: اسلام نے ہمیں جینے کا سلیقہ اور قرینہ عطا کیا ہے۔ زندگی کا ارفع و اعلیٰ مقصد اللہ کی بندگی اور اللہ کے بندوں کی خدمت ہے۔ گویا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی ہی سے کوئی شخص دنیا اور آخرت میں فوز و فلاح سے ہم کنار ہوسکتا ہے۔

انسان کی پوری زندگی امتحان ہے اور یہ دنیا اس کے لیے امتحان گاہ۔ رب کریم کسی کو مال دے کر آزماتا ہے اور کسی کو غربت میں رکھ کر پرکھتا ہے۔ کسی کی صحت میں آزمائش کرتا ہے اور کسی کو بیماری میں جانچتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ کون راحت پاکر اس کا شاکر و ذاکر بندہ بنتا ہے اور کون تکلیف اٹھا کر اس کا صابر و عاجز غلام رہتا ہے۔ بندۂ مومن ان دونوں حالتوں میں استقامت کی راہ اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کے یہاں اجر پاتا ہے۔ رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے:

’’مومن کا معاملہ بھی خوب ہے اور یہ مومن ہی کی خصوصیت ہے کہ جب اسے خوشی پہنچتی ہے (اور مال و دولت کی فراوانی ہوتی ہے) تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہے (اور اس مال کو غربا و مساکین پر لٹاتا ہے) تو یہ اس کے حق میں بہتر ہوتا ہے اورجب مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے (تنگی اور عسرت کا وقت آتا ہے) تو صبر سے کام لیتا ہے۔ یہ صبر کرنا بھی اس کے حق میں بہتر اور اجر کا باعث ہوتا ہے۔

(مسلم، ریاض الصالحین، باب الصبر)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146