حجاب کے نام

شرکاء

بچوں کا استحصال

جون کا شمارہ ملا۔ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ حجاب اسلامی کے مضامین ذہن و فکر کو قوت عطا کرنیوالے ہوتے ہیں۔

اس شمارے میں رمضان سے متعلق مضامین کافی مفید اور دلچسپ تھے۔ رمضان کی آمد پر استقبالِ رمضان کی طرف متوجہ کرنا اچھی بات ہے۔ ’’عورت کی ملازمت اور اسلامی تعلیمات کے موضوع پر تمنا مبین اعظمی کا مضمون متوازی اسلام کے مزاج کو پیش کرتا ہے۔ بچوں کے استحصال پر آپ نے جو اسٹوری تیار کی ہے وہ معلوماتی ہے۔ وہ استحصال کی صورتوں کو بیان کرتی ہے۔ لیکن اس معاملے کا سب سے تاریک اور افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ تمام قوانین اور عالمی اداروں کی توجہ کے باوجود اس برائی کا نہ صرف یہ کہ خاتمہ نہیں ہو پا رہا بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہمارے نزدیک اس کی بنیادی وجہ حکومتوں کا منافقانہ رویہ ہے۔ وہ اس کے خلاف قانون تو بناتے ہیں مگر دوسری طرف اس کے فروغ اور پھیلاؤ کے لیے راہیں بھی کھولتے ہیں۔ اب تو ٹورازم کے ساتھ سیکس ٹورزم کی بھی اصطلاح رائج ہونے لگی ہے۔ اب بتائیے کہ اس برائی کا خاتمہ کیسے ہو؟ حفیظ میرٹھی نے کیا اچھی بات کہی تھی:

ایک طرف سرکار مذمت کرتی ہے مئے نوشی کی

ایک طرف کھلتے جاتے ہیں سرکاری میخانے اور

اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اربابِ حکومت اور نظامِ سیاست چلانے والوں کے خیر و شر کے پیمانے بدل گئے ہیں۔ اور برائی نہ برائی ہے اور بھلائی نہ بھلائی ہے۔ صرف مفاد پرستی باقی رہ گئی ہے۔

احمد محی الدین خلش (اجراڑہ )

اچھے مضامین

ماہ نامہ حجاب اسلامی ہر ماہ نئے نئے اور مفید مضامین کے ساتھ آتا ہے، اس ماہ کے مضامین میں گوشہ رمضان کے تحت آنے والے مضامین کے علاوہ ’’اسلام پسند خواتین کے پانچ کام ‘‘ ، ’’ترقی کی دوڑ میں عورت کا مقام‘‘ اور ’’قوموں کی قوت کا خزانہ‘‘ بہت پسند آئے۔

حجابِ اسلامی، اسلام پسند خواتین کا منفرد رسالہ ہے۔ جو اسلام پسند خواتین کو ذہنی و فکری غذا فراہم کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رسالہ کو ترقی دے۔ آمین

رضی نواز حسینی لکھنو (یوپی)

رسولﷺ کا برتاؤ

جولائی شمارے کے مشمولات اچھے لگے’’نوعمروں میں بڑھتا جرائم کا تناسب‘‘ ماہرین سماجیات اور والدین کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ’’عورت اور مرد کے درمیان کشمکش کیوں؟‘‘ مضمون پسند آیا۔

اس ماہ کے رسالہ میں ایک مضمون ’’معذوروں کے ساتھ رسولؐ کا طرزِ عمل‘‘ پڑھ کر دل کو بڑا سکون ملا۔ اور سیرت نبویؐ کا ایک منفرد پہلو ہمارے سامنے آیا۔ حقیقت میں اس مضمون کو پڑھ کر رسولِ کریمؐ کی عظمت و کرامت اور بڑھ گئی۔ موجودہ تناظر میں جب معذوروں کے ساتھ اور ذہنی طور سے کمزور لوگوں کے ساتھ لوگوں کا تحقیر آمیز سلوک دیکھتے ہیں تو آپؐ کی تعلیمات اور آپؐ کی سیرتِ پاک روشنی کا مینار نظر آتی ہیں۔ اللہ کرے کہ ہمارے اندر بھی یہ خوبی پیدا ہوجائے۔ آمین

وسعت افروز

بذریعہ ای میل

حجاب اسلامی

ماہ نامہ حجاب اسلامی خواتین کا منفرد رسالہ ہے۔ اس رسالہ کے ذریعہ جہاں خواتین کو دینی معلومات فراہم ہوتی ہیں وہیں گھر داری، امور خانہ داری، صحت اور تربیت اطفال کے لیے قیمتی مواد فراہم ہوتا ہے۔ یہ رسالہ اپنے مضامین کے اعتبار سے ہر گھر کی ضرورت ہے۔ یہ رسالہ ہماری فیملی کے لیے بہترین کاؤنسلر ہے اور ہمیں سماجی، معاشرتی اور خاندانی زندگی گزارنے کا سلیقہ اور گر سکھاتا ہے۔

ماہ نامہ حجاب اسلامی کیوں کہ خواتین کا رسالہ ہے، اس لیے خواتین کے امور پر اسے زیادہ کھل کر بحث کرنی چاہیے۔ خواتین کے سلسلہ میں بعض قرآنی تعلیمات کو آج کل موضوع تنقید بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ان آیات کی تفہیم لازمی ہے۔ امید ہے کہ حجابِ اسلامی اس خدمت کو انجام دے سکے گا۔ ایسا کرنا اس لیے ضروری ہے کہ مسلم خواتین ان تعلیمات کے سلسلے میں پورے شرح صدر کے ساتھ خود مطمئن ہو جائیں اور دوسرے افراد کو بھی مطمئن کر سکیں۔ کیوں کہ مسلم خواتین کو خود معلومات نہیں ہوتیں اس لیے وہ کسی کو صحیح اور اطمینان بخش جواب بھی نہیں دے پاتیں۔

خالدہ صالحاتی (کولکاتہ)

معذوروں کے ساتھ برتاؤ

جولائی کا شمارہ اچھا لگا۔ عورتوں کی سلیقہ شعاری پر مضمون اچھا لگا۔ معذوروں کے ساتھ رسولؐ کا برتاؤ بہت ہی اچھا لگا۔ اس مضمون کو پڑھ کر اندازہ ہوا کہ ہمیں معذوروں کے ساتھ کس قدر ہمدردی کا برتاؤ کرنا چاہیے۔

وسیم احمد (بذریعہ ای میل)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146