حضرت علی ؓ کی فراست

محمد اکرم اعظمی

حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ کے بے شمار محاسن ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ آنجناب کو علم الفرائض میں خصوصیت کے ساتھ عبور حاصل تھا۔ اس کے ثبوت کے لیے ذیل کا واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا قول ہے کہ مدینے میں آپ سے زیادہ علم الفرائض کا جاننے والا کوئی نہ تھا۔
ایک بار ایک عورت آنجناب کی خدمت میں حاضر ہوکر فریاد کرنے لگی کہ میرا بھائی ۶۰۰ دینار چھوڑ کر فوت ہوگیا۔ قاضی شُریح نے مجھے ترکہ سے صرف ایک دینار دیا۔ میں اس لیے آئی ہوں کہ آپ انصاف کریں۔ حضرت علیؓ نے تھوڑی دیر توقف کیا۔ پھر کہا: جو کچھ میں دریافت کروں صحیح صحیح بتاتی جانا۔
پوچھا: کیا تمہارے بھائی کی بیوی بھی ہے؟ اس نے کہا: ہاں
کیا ماں بھی ہے؟ اس نے کہا: ہاں
کیا متوفی کی دو بیٹیاں بھی ہیں؟ اس نے کہا: ہاں
پھر پوچھا: کیا اس کے بارہ بھائی بھی ہیں؟ اس نے کہا: ہاں
کیا تم اس کی اکیلی بہن ہو؟ اس نے کہا: ہاں
حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا:
تب اس ترکے سے تم کو صرف ایک دینار ہی ملنا چاہیے۔ قاضی شریح نے درست فیصلہ سنایا ہے۔
حل: زوجہ کا حصہ ثمن(آٹھواں حصہ) ۶۰۰ دینار سے ۷۵ دینار
ماں کا حصہ سدس(چھٹا حصہ) ۶۰۰ دینار سے ۱۰۰ دینار
دونوں بیٹیوں کا حصہ ثلثان(دو تہائی) ۶۰۰ دینار سے ۴۰۰ دینار
باقی بچے ۲۵ دینار وہ عصبہ کا حصہ بھائی کو دوگنا بہن کو ایک گنا ۱۲ بھائیوں کو ۲۴ دینار
ایک بہن کو ایک دینار
کل: ۶۰۰ دینار

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146