شکر کرتی ہوں تیرا پروردگار
نعمتیں تو نے عطا کیں بے شمار
میں ہوں اک ناچیز بندی کیا کہوں
شان میں تیری ثنا میں کیا لکھوں
سب کا مالک ہے تو ہی، خالق ہے تو
سب کا روزی رساں، رازق ہے تو
ماہ و انجم یہ زمیں و آسماں
’’کن‘‘ سے ہے پیدا کیا سارا جہاں
ننھے سے جگنوں میں دی ہے روشنی
میرے مولا ہے تیری جلوہ گری
تیری قدرت کا کرشمہ ہے یہ سب
ہم کریں تیری عبادت تو ہے رب