یہ جبیں تیری، یہ نشاں تیرا
یہ زباں تیری، یہ بیاں تیرا
تو ہی خالق ہے، تو ہی مالک ہے
کل جہان کا تو، کل جہاں تیرا
مہرو مہ تیرے، تیرے جن و بشر
یہ زمیں تیری، آسمان تیرا
تو ہی قادر ہے ساری چیزوں پر
ہر طرف جلوہ ہے عیاں تیرا
کر عطا دل وہ اپنے فرقاںؔ کو
نور جس میں ہو ضوفشاں تیرا