حمد

پروفیسرعاصی کرنالی

مشتِ گل کو آدمِ زندہ بنا دیتا ہے کون؟

دل میں احساسات کی شمعیں جلا دیتا ہے کون؟

ہاتھ کس کا شب کی زلفوں میں پروتا ہے نجوم؟

صبح کے رخسار پر سورج سجا دیتا ہے کون؟

ننھی ننھی بوندیوں میں کون بھردیتا ہے راگ؟

پارہ پارہ ابر کے آنچل اڑا دیتا ہے کون؟

آتی ہے دشت و چمن سے سانس لینے کی صدا

دفعتاً خوابیدہ مٹی کو جگا دیتا ہے کون؟

آدمی تو دانا بوتا ہے بطونِ کشت میں

لیکن اس کو خوشۂ زریں بنادیتا ہے کون؟

کس کا دستِ نقش گر مٹی پہ کرتا ہے عمل؟

فرش پر خوش رنگ تصویریں بچھا دیتا ہے کون؟

کون رکھ دیتا ہے شب کو نطقِ بلبل میں غزل؟

صبح دم کلیوں میں چھپ کر مسکرا دیتا ہے کون؟

جب مسافر کے قدم رک جائیں، ہمت ٹوٹ جائے

منزلِ امید پر آکر صدا دیتا ہے کون؟

کس کا پاکر حکم، پھر جاتے ہیں طوفانوں کے رخ؟

ڈوبتی کشتی کو ساحل پر لگا دیتا ہے کون؟

جب حجابِ روبرو چھونے کو ہوتی ہے نظر

دیدئہ تحقیق پر پردے گرا دیتا ہے کون؟

جس کے دریا میں سفینوں کی طرح بہتے ہیں ہم

ہاں اسی نادیدہ قوت کو خدا کہتے ہیں ہم

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146