حمد

تھذیب ابرار بجنوری

تارک سنن ہوں اور پھر اس پہ انبساط اے کریم

گامزن ہیں یوںمر ے قدم سمت انحطاط اے کریم

تیرا ادنیٰ عبد ہو کے بھی مجھ میں نام عبد یت نہیں

ہو نہ جاے منقطع کہیں تجھ سے ارتباط اے کریم

تیرے فضل ہی سے بزم میں میںثنا سرا ہواہوںآج

ورنہ لب کشائی کر سکوں میری کیا بساط اے کریم

روز حشر کھل گیا اگر میرے قول وفعل کا بھرم

کس طرح میں طے کرو ںگا پھر را ہ پل صراط اے کریم

ہر خلاف شرع فعل سے دائمی عناد بخش دے

بڑھ رہا ہے سیئات سے میرا اختلاط اے کریم

تیرا حکم توڑ کرچلا میں تلاشِ خیر میں تو پھر

لغزشوں کی سمت لے گئی مجھ کو احتیاط اے کریم

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146