خلیج کے موجودہ تناطر میں

سرفراز بزمی

عطا فراست مومن ہو خالق کونین

ہے کربلا کی زمین آج مجمع البحرین

دعا کرو کہ سلامت رہے حرم کا وقار

لباسِ جنگ میں رقصاں ہیں خادم الحرمین

ہے روشنی کا طر ف دار آندھیوں کا حلیف

اسیر حب کلیسا ہے، خادم الحرمین

’’زمین خیبر و یثرب حدودِ اسرائیل‘‘

نہ پڑھ سکیں تری آنکھیں عبارت قوسین

سبائیوں سے کہا سامری نے چپکے سے

بدست پیر حرم ہو شہادتِ حسنین

بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

نقوشِ راہ وفا پائے شافع الثقلین

وجودِ یوسف و اخوان خار چشم جسے

اسی نظر کو سپاہِ فرنگ نور العین

نفاق و جبر کی آندھی میں آج بھی بزمی

حرم کا عشق سلامت ہے سدِّ ذو القرنین

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146