خواتین بچت کیسے کریں؟

نائلہ فرید

مہنگائی سے تو ہر کوئی پریشان ہے۔ تاہم خواتین اپنی پریشانی کم کرنے کے لیے بچت کیسے کرسکتی ہیں؟ اس حوالے سے مندرجہ ذیل تجاویز کارگر ثابت ہونگی۔

٭ اگر خواتین ایک وقت میں ہی مہینہ بھر کی ضروری اشیاء خریدلیں تو بچت ہوسکتی ہے۔ میٹرو/ میکرو جیسے اسٹورز پر ہر آئٹم کی قیمت میں کچھ نہ کچھ کمی ہوتی ہے اگر ہر مہینے ان اسٹورز سے خریداری کی جائے تو بچت یقینی ہے۔

٭ ہر موسم میں ہر چیز پر سیل ضرور لگتی ہے۔ اگر سیل سے اشیاء خریدنے پر توجہ دی جائے تو کافی حد تک بچت ہوسکتی ہے۔ موسم کے لحاظ سے ملبوسات اور جوتے خریدنا خواتین کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

٭خواتین بازاری کھانوں کی بجائے خود گھر پر کھانا تیار کرنے کی عادت ڈالیں تو بڑی رقم بچ جائے گی۔ مثال کے طور دہی بھلے ہی لے لیجیے۔ بازارمیں تیس سے چالیس روپے میں دہی بھلے کی کی ایک پلیٹ ملتی ہے یعنی دو تین افراد پر کم سے کم سو سے ڈیڑھ سو روپے کا خرچہ آئے گا اگر یہی دہی بھلے گھر میںتیار کیے جائیں تو سو روپے میں چار سے پانچ افراد ان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

٭ خواتین کو شوقیہ خریداری کرنے کی عادت ہوتی ہے لیکن یہ شوق پیسوں کے زیاں کے مترادف ہوتا ہے۔ اکثر خواتین وہ چیزیں بھی خرید لیتی ہیں جن کی انہیں ضرورت نہیںہوتی، اس طرح نہ تو یہ اشیاء استعمال میں آتی ہیں اور نہ ہی محفوظ رہ پاتی ہیں۔

٭ اکثر خواتین بجلی، گیس، فون وغیرہ کے بل ادا کرنے میں سستی کرجاتی ہیں مقررہ تاریخ کے بعد بل ادا کرنے کی وجہ سے جرمانہ بھی دینا پڑتا ہے اگر مہینے کے آغاز میں ہی بل ادا کردیا جائے تو جرمانے سے بچت ہوگی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146