خواتین کے لئے سیلف ڈیفنس کی اہمیت

فوزیہ ظہیر

آج کے ترقی یافتہ دور میں دنیا کے ہرملک میں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ حاصل کرنے پر بڑی توجہ دی جارہی ہے۔ مرد ہو یا عورت خود کو محفوظ اور مضبوط بنانا اس کا حق ہے۔ ہر ملک میں جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے صرف نوعیت ہی کا فرق ہوتا ہے۔ ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ دونوں طرح کے ممالک میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے۔ مغربی ممالک میں سب سے زیادہ جرائم کی شرح امریکا میں ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں زیادہ آبادی والے ملک چین اور جاپان میں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ سیلف ڈیفنس کا فن یہاں باقاعدہ سکھایا جاتا ہے۔ وہاں ہر فرد کے لیے سیلف ڈیفنس کی تربیت لینا ضروری ہے۔ مغربی ممالک میں جرائم کی شرح اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہاں سیلف ڈیفنس کی تربیت لینے والوں کی تعداد بہت کم ہے‘ یہاں ہر ادارے میں مرد عورت ساتھ کام کرتے ہیں‘ تعلیمی اداروں میں بھی مخلوط تعلیمی نظام ہے۔

ہر صورت میں عورت کو اپنے تحفظ کی تدابیر کرنا اس کی ترجیح میں شامل ہونا چاہیے۔ ہر عورت کویہ حق ہے کہ وہ سیلف ڈیفینس کی تربیت حاصل کرے تاکہ وہ یا اس کا خاندان کسی خطرے کا شکار ہو تو وہ اپنا ہی نہیں اپنے خاندان کا بھی بخوبی دفاع کرسکے۔یہ تربیت لینے کے بعد عورت کے اندر یہ اعتماد ہوجاتاہے کہ وہ صنف نازک تصور کی جانے کے باوجود مشکل میں اپنے مدمقابل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ یہ تربیت اس کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتی اور احساس کمتری دور کر تی ہے۔

کراٹے دنیا کی معروف آرٹ ہے اور سیلف سوشل ڈیفنس کی بنیاد ہے اس کے علاوہ بھی خواتین کے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے مثلاً جوڈو کک باکسنگ وغیرہ کچھ نئی اور جدید طریقے بھی ہیں جو بتاتے ہیں کہ حملہ آور کو کیسے قابوکیا جاسکتا ہے۔ مسلح حملہ آور کو کیسے غیر مسلح کیا جاسکتا ہے؟

جاپانی اور چینی ان پر توجہ دیتے ہیں لہٰذا ان میں قوتِ مدافعت بھی بہت ہوتی ہے۔ ہمیں بھی اس کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ہمارے مدارس‘ اسکولوں اور کمیونٹی سینٹر میں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کیمپ ہونے چاہئیں تاکہ خواتین اور بچیاں اس سے استفادہ کرکے جدید تقاضوں کے مطابق اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

ہندوستان میں خواتین کو سیلف ڈفینس کی تربیت پر حکومتی سطح پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ کئی ریاستوں کا پولیس ڈپارٹمنٹ ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں اور گرمی کی چھٹیوں میں خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کے لیے بہت ساری این جی اوز بھی کام کررہی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی بچیوں کو اس فن سے ضرور آراستہ کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146