خوبصورتی کا راز

کومل

جھائیوں کے لیے: ایک چھوٹا چمچ پسی ہوئی سیپ کو ایک چھوٹے چمچ گلاس کے عرق اور ایک چوتھائی لیموں کے رس میں ملالیں، ساتھ ہی ایک چوتھائی چمچ ہلدی ملاکر آمیزہ بنالیں۔ اس آمیزے کو رات کو چہرے پر لگائیں تو بہتر ہے ورنہ دن میں ۲ بار لگا کر دس منٹ بعد منہ دھو ڈالیں۔ داغ دھبے دور ہوجائیں گے اور چہرے کی رنگت صاف ہوجائے گی۔

رنگت صاف کرنے کے لیے: لیموں کا رس ایک چھوٹا چائے کا چمچ لے کر اسے تھوڑے سے دودھ میں ملائیں، دودھ پھٹ جائے گا، اب اسے ہاتھوں اور منہ پر خوب ملیں۔ ۱۵ منٹ بعد دھولیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے رنگت نکھرتی چلی جائے گی۔

سیاہ دھبوں کے لیے: مولی کے بیج پیس کر رکھ لیں۔ تھوڑے سے دہی میں ملا کر چہرے پر خوب ملیں اور تھوڑی دیر کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ چند روز ایسا کرنے سے دھبے دور ہوجائیں گے۔

دیسی سنگترے کے چھلکے اتار کر سکھالیں۔ ان کو باریک پیس کر ابٹن کی طرح بنا کر استعمال کریں۔ داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔

لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملاکر رات کو لگایا کریں ، فائدہ ہوگا۔

بالائی میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈال کر ملنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

ہاتھوں کی نمی دور کرنے کے لیے: اگر آپ کے ہاتھوں میں جلد نمی آجاتی ہے تو اس سے چھٹکارا پانے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک چائے کے چمچ میں چینی بھر کر اپنے ہاتھوں میں اچھی طرح مل لیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

چہرے کی خارش کے لیے: مولی کا رس نکال کر چہرے پر ملیں۔ رس خشک ہونے پر منہ دھولیں۔ مولی کا رس ابٹن میں ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جو کے آٹے میں مولی کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

چہرے کے دانوں کے لیے: صبح منہ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھپکے مارئیے۔ اس سے ایک تو چہرے کے دانے اور مہاسے ختم ہوتے ہیں، دوسرے چہرے پر شگفتگی پیدا ہوتی ہے۔ کالی مرچ کو بھگو کر گھڑے پر رگڑیں۔ اب اس رگڑی ہوئی مرچ کو دانوں پر لگائیں۔ رات کو بھی لگاکر سوئیں، دانے فوراً ٹھیک ہوجائیں گے۔

ہونٹوں کی قدرتی لالی کے لیے: ہونٹوں پر قدرتی لالی لانے کے لیے روزانہ رات کو زعفران لگائیں اور ۵ منٹ کے بعد دھو ڈالیں۔ چند دن تک ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹوں پر قدرتی لالی آجائے گی۔

ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے: اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور بدنما دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے لیے گائے کا کچا دودھ ہونٹوں پر لگائیے، ہونٹ نہیں پھٹیں گے۔

ہونٹوں کو پتلا اور خوبصورت بنانے کے لیے: پسی ہوئی پھٹکری لے کر اس میں گلاب کا عرق ملا کر رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت لگائیں۔ ہونٹوں کی سیاہی دور ہونے کے ساتھ ساتھ وہ خوبصورت اور پتلے بھی ہوجائیں گے اور چہرے کی دلکشی میں اضافہ کریں گے۔

بدن کی خشکی دور کرنے کے لیے: پکانے کا تیل اور نمک ملاکر کسی بوتل میں ڈال کر باتھ روم میں رکھ لیجیے۔ نہانے سے پہلے اس کا مساج کیا جائے تو غسل کی صحیح نظامت میسر آئے گی۔ گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں