خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے

ڈاکٹر مشتاق احمد

باداموں کا سفوف
٭ ایک چھوٹا پیالہ لے کر اس میں باداموں کا سفوف، آکسائیڈ آف ہائیڈروجن اس مقدار میں ملائیں کہ وہ محلول کی مانند گاڑھی ہوجائے۔ اسے تیار کرنے کے بعد باریک کپڑا لیں جو چہرے کے برابر ہو۔ اس میں ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کرلیں لیکن یہ سوراخ زیادہ بڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلائیں۔ اب آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چپکالیں۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پانی کا انتظام پہلے سے کرکے رکھیں، جس میں اسفنج کا ٹکڑا ہونا چاہیے۔ اسے پانی میں بھگوکر نچوڑ لیں اور چہرے پر رکھ لیں۔ باری باری اس سے چہرے کی سینکائی کریں۔ جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر اسے پانی میں ڈبوئیں۔ یہ عمل چالیں منٹ تک جاری رکھیں۔
اس کے بعد نیم گرم پانی سے لیپ اتار کر چہرہ دھولیں۔ چہرہ تولیے سے خوب خشک کریں اور ہلکی سی کریم لگا کر اس کا مساج کرکے ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالیں۔ اب آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں۔ آپ واضح فرق محسوس کریں گی۔
جھائیوں سے نجات کے لیے
اشیاء: چنے کی دال بیس گرام، دودھ حسبِ ضرورت، ہلدی آدھا جائے کا چمچہ، لیموں کا رس چند قطرے۔
طریقۂ استعمال: سب سے پہلے چنے کی دال دودھ میں بھگودیں۔ جب اچھی طرح بھیگ جائے تو باریک پیس لیں۔ اب اس میں باقی تمام اجزاء ملاکر پیسٹ بنالیں۔ یہ پیسٹ چہرے پر اچھی طرح لیپ کردیں۔ بیس سے پچیس منٹ رہنے دیں۔ پھر آہستگی سے اتار کر چہرہ دھولیں۔ جھائیوں اور مہاسوں کے لیے بہت مفید ہے۔
حساس جلد کے لیے ہدایات
٭ دن بھر میں جلد کی دو یا تین مرتبہ اچھی طرح صفائی کریں۔
٭ دن میں دو یا تین بار چہرے پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں۔
٭ دودھ یا منرل واٹر سے چہرے کو صاف کریں۔
یاد رہے کہ جلد کو ایسا کچھ نہ لگائیں، جس سے کسی قسم کی الرجی ہو۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146