خوبصورت جلد کے لیے 3ضروری آئل

ماخوذ

خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے اور اس ضمن میں وہ اپنی جلد کو دلکش اور حسین بنانے کے لئے ہر وہ طریقہ اپناتی ہے جس سے وہ زیادہ حسین نظر آئیں لیکن بعض اوقات کچھ خواتین اپنی جلد کے لئے ایسے کیمیکلز کا بھی استعمال کر لیتی ہیں جن سےان کی جلد مزید خراب ہو جاتی ہے۔ ایسے میں ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنی جلد پر کیمیکلز کے بجائے قدرتی چیزوں کا استعمال کر یں تو وہ آپ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوںگی۔ ماہرین جلد کی خوبصورتی کیلئے 3 ایسے ضروری آئلز بتاتے ہیں جو آپ کی جلد کو کیل مہا سے ، چکنائی، خشکی اور دیگر مسائل سے بچا سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی آپ کی جلد کوتر و تازہ اور دلکش بھی بنانے میں مدد کر یں گے ۔
حسین جلد کے لئے ضروری آئلز
ٹی ٹری آئل : ٹی ٹری خوشبو والی جھاڑیاں ہوتی ہیں جن سے تیل نکالا جا تا ہے اور یہ تیل بہت سے فوائد کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ۔
ٹی ٹری آئل کو جلد کے لئے مفید اس لئے سمجھا جا تا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات ہماری جلد پر موجود مہاسوں کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
وٹامن سی اور ای آئل : وٹامن سی اور وٹامن ای آئل دونوں ہی ہماری جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں ، یہ ایکنی ، کیل مہاسے، خشکی ، بڑھتی عمر کے اثرات اور جلد کے دیگر مسائل سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
لیونڈر آئل:لیونڈ رآئل کے کئی قسم کے فوائد ہیں ، یہ آئل آپ کے دماغ کو سکون پہونچا تا اور آپ کو بھر پور نیند فراہم کرتا ہے ۔ یہ آئل آپ کی خوبصورت جلد کے لئے بہت اہم ہوتا ہے ۔اگر با قاعدگی سے روزانہ اس آئل کا استعمال کریں گے تو آپ کی جلد چمکنے لگے گی۔ اس کے علاوہ اس آئل میں اینٹی سوزش خصوصیت بھی موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر موجو د سوزش کوکم کرنے میں مددکرتی ہے۔
(بہ شکریہ’’فکرصحت‘‘ رامپور)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں