دانتوں کو مضبوط رکھنے کے لیے کچھ نسخے

۔۔۔۔

دانت اللہ کی جانب سے بڑی نعمت ہیں۔ دانتوں کا صاف اور مضبوط رہنا بہت ضروری ہے۔ دانت صاف نہ رکھنے کی صورت میں منھ سے بدبو آنے لگتی ہے جو خود دوسروں کے لیے بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ دانتوں میں کیڑے پڑجاتے ہیں۔ آہستہ آہستہ مسوڑھے ڈھیلے پڑجاتے ہیں جس کے نتیجے میں ان سے خون آنے لگتا ہے اور بعد میں دانت ہلنے اور گرنے لگتے ہیں۔ کھانا کھانے یا کچھ کھانے کے بعد اگر منھ یا دانت صاف نہیں کیے گئے تو دانتوں کے اوپر ایک چپچپی سی پرت جم جاتی ہے جس پر کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں اور یہ کیڑے دانتوں کے درمیان رہ جانے والے کھانے پر زندہ رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے منھ سے بدبو آنے لگتی ہے اگر آپ کے ساتھ بھی یہی پریشانی ہے تو درج ذیل باتوں پر عمل کیجیے انشاء اللہ پریشانی سے نجات پالیں گے:

(۱) نیم کی مسواک دانت صاف کرنے کے لیے سب سے اچھی چیز ہے اس سے کیڑے بھی مرجاتے ہیں۔

(۲) ببول کی مسواک بھی بہت اہم ہوتی ہے ، یہ دانت کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو مضبوط بھی کرتی ہے۔

(۳) آملہ دانت سے کاٹ کاٹ کر چباکر کھائیں اس سے دانت صاف اور مضبوط رہتے ہیں، اس کے علاوہ اگر دانتوں میں کیڑے لگے ہوئے ہیں تو وہ بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

(۴) امرود، ناش پاتی اور سیب جیسے سخت پھلوں کو بھی دانت سے کاٹ کر اور چبا کر کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ لیمو کا رس یا عرق استعمال کرنے کے بعد اس کے چھلکے کے اندر گلے حصے پر نمک چھڑک کر دانتوں پر ملیں اس سے دانت سفید ہوکر چمکنے لگیں گے۔

(۵) سرسوں کے خالص تیل میں باریک چھنا ہوا نمک ملاکر انگلی سے مسوڑھوں پر ملیں اس سے دانت سفید اور مضبوط ہوجائیں گے۔

(۶) تلسی کی پتیاں سائے میں سکھا کر اس کا چورن بنالیں اسی پاؤڈر سے روزانہ منجن کریں اس سے مسوڑھے اور دانت مضبوط ہوجائیں گے۔ منہ سے بدبو بھی نہیں آئے گی اور پائیریا سے بھی نجات مل جائے گی۔

(۷) انار کے چھلکے کا پانی ابال کر رکھ لیں اس پانی کو گنگنا کرکے غرارہ کرنے سے منھ سے بدبو بھی دور ہوجائے گی۔

(۸) لیمو کا پانی وقتاً فوقتاً پیتے رہنا اور اس سے کلی کرتے رہنے سے منھ میں لار بنی رہتی ہے جس سے کیڑے دانتوں پر زندہ باقی نہیں رہ پاتے اور انکا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146