دلوںمیں کیا ہے؟

مرسلہ:اکبر علی، سنبھل

ایک بہت قابل اور پڑھے لکھے شخص نے اکبراعظم سے کہا ’’خداوند! بیربل کی بجائے اس خادم کو اگر آپ وزیر بنائیں تو شاید آپ کا یہ نمک خور بیربل سے اچھاکام نبھائے گا۔ اکبراعظم نے جواب دیا۔ اِس سے انکار نہیں کہ تم بہت قابل ہو،پڑھے لکھے ہو لیکن تم ملکی انتظام وغیرہ سنبھال نہیں سکوگے۔

لیکن وہ شخص بڑا اصرار کرتا رہاتو اکبر نے کہاکہ اچھا اس کا فیصلہ کل دربار میں ہوجائے گا۔

چنانچہ دوسرے دن دربار میںاکبر نے اس عقل مند شخص سے دریافت کیاکہ اس وقت جو لوگ یہاں بیٹھے ہیںان کے دلوں میں کیا بات ہے؟

قابل آدمی اس سوال پر سٹپٹاگیا اور عرض کی کہ ’’حضور! کسی کے دل کاحال یہ خادم کس طرح جان سکتاہے۔‘‘ یہی سوال اکبر نے بیربل سے کیا۔

بیربل نے فوراً عرض کی کہ ’’مہابلی! سب کے دلوںمیں ہے کہ ظلِّ الٰہی کی سلطنت ہمیشہ قائم رہے۔ اگر یقین نہ ہوتو آپ ان سے دریافت کرلیجئے کہ میں سچ کہہ رہاہوں یا نہیں۔‘‘

اگر لوگوں کے دلوں میں یہ خیال نہ ہوتو کس کی ہمّت تھی کہ اس بات سے انکارکرتا۔ بیربل کایہ عقلمدانہ جواب سُن کر دربار کے تمام لوگ بے ساختہ ہنسنے لگے اور وہ شخص اپنا منھ لے کرچلاگیا۔ ——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146