دل کا معاملہ

ہندی سے ترجمہ

ہمارے دل کی دھڑکنیں ہم سے بہت کچھ کہتی ہیں لیکن اپنی زندگی کی ہنگامہ آرائی میں ہم اس کی باتوں کو ان سنا کردیتے ہیں۔ بے ترتیب زندگی اور کامیابی کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے کی کوشش میں جھوٹے دل کونظرانداز کرنے کی قیمت کئی بار کاڈ ٹیک اریسٹ (حرکت قلب بندہونے) کی صورت میں چکانی کرنی پڑتی ہے۔ ہمارے ملک میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات میں نصف تعداد ان افراد کی ہے جو حرکت قلب کے بند ہونے سے مرتے ہیں۔ اس میں مریض کو ہسپتال لے جانے کا موقع بھی نہیں ملتا۔
حرکت قلب بند ہونا
کارڈئیک اریسٹ (حرکت قلب کابند ہونا) ہارٹ اٹیک نہیں ہوتا۔ البتہ ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) اس کی وجہ بن سکتا ہے۔ دل کا دورہ خون کی رگوں میں سکڑن یا بندش ہونے سے خون کا دوران صحیح طورپر نہ ہوپانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن کارڈئیک اریسٹ میں دل کی حرکت بندہونے سے خون کا دوران بالکل بند ہوجاتاہے۔ اسے کارڈئیک پلمونری اریسٹ یا سرکیولیٹری اریسٹ بھی کہتے ہیں۔ جو لوگ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں یا جن کے خاندان میں موروثی طورپر دورے کی بیماری ہے ان کے یہاں حرکت قلب بند ہونے کے اندیشے زیادہ رہتے ہیں۔ بسااوقات صحت مند آدمی پربھی اس کاحملہ ہوسکتا ہے۔ کارڈئیک اریسٹ کی زد میں آنے کے بعد مریض کے بچنے کی امید دس فی صد تک کم ہوجاتی ہے۔ ۹۵ فیصد مریض ہسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑدیتے ہیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر وی ایس گمبھیر کے مطابق مردوں میں ہارٹ اٹیک کے معاملے زیادہ سامنے آتے ہیں لیکن حرکت قلب بند ہونے کے معاملے مردوں سے زیادہ عورتوں میں ہوتے ہیں لیکن اس کی طبّی وجوہات نہیں معلوم ہوسکیں کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان یہ فرق کیوں ہے۔
علامتیں
حرکت قلب کی بندش کا حملہ اتنا اچانک ہوتاہے کہ بیشتر معاملات میں مریض موت کی آہٹ سن بھی نہیں پاتا۔ بہت سے کیسوں میں مریض نے پانچ منٹ کے اندر دم توڑدیا ہے۔ ڈاکٹر کے کے اگروال کاکہنا ہے کہ کبھی کبھی دل کا معمول سے ہٹ کر دھڑکنا، سینے میں درد، جلن، تیزابیت، تکان اور گیس کی تکلیفوں کو ہم سنجیدگی سے نہیں لیتے، حالانکہ کئی بار یہی چیزیںدل کی حرکت بند ہونے کا سبب بن جاتی ہیں۔
چندمنٹوں میں دل دھڑکنا بندکردیتاہے، جس سے دماغ اور باقی اعضائے جسم میںخون اور آکسیجن نہیں پہنچ پاتی۔ بلڈپریشر کم ہونے لگتاہے، سانس اکھڑنے لگتی ہے، نبض رک جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے دماغ مردہ ہوجاتاہے۔
حرکت قلب بند ہونے کے واقعات۳۰ سے ۵۰ برس کی عمر میں زیادہ ہورہے ہیں۔ کیونکہ ہندوستانی عوام صحت کے تعلق سے لاپرواہ ہوتے جارہے ہیں۔ اس کی اور بھی کئی وجوہ ہیں:
٭ ہارٹ اٹیک کے مریضوں میں کارڈئیک اریسٹ کا اندیشہ بڑھ جاتاہے
٭ ہائپرٹینشن اور ہائی بلڈپریشر کے مریض بھی اس کی زد میں آسانی سے آجاتے ہیں۔
٭ ذیابیطس (شوگر) اور دل کی بیماریوں سے متاثر خاندان کے لوگوں میں موروثی طورپر یہ مرض آسکتا ہے۔
٭ تمباکو، سگریٹ نوشی اور شراب کااستعمال بھی اس کی وجہ بنتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
علاج سے بہتر پرہیز ہے۔ بندش حرکت قلب میں علاج کا موقع کم ہی ملتاہے۔ علامت ظاہر ہونے کے چند منٹوں بعد ہی مریض کی موت ہوجاتی ہے۔ اس لیے اس معاملے میں احتیاط ہی بہتر علاج ہے۔ مثلاً:
٭ معمول سے ہٹ کر دل کی دھڑکن کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
٭ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں۔
٭ سگریٹ نوشی نہ کریں۔
٭ شراب سے پرہیز کریں۔
٭ شکر اور اس سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال کم کریں۔
٭ اپنے وزن کو قابو میں رکھیں۔
٭ کولیسٹرول کی مقدار اور بلڈپریشرکو متوازن رکھیں۔
٭ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں۔
٭ دل کی بیماری کی کسی بھی علامت کو نظرانداز نہ کریں۔
حفاظت
ہارٹ ایسوسی ایشن کی ہدایات کے مطابق حرکت قلب بند ہونے کے دس منٹ کے اندر سینے کو دباکر اور تیزی سے تھپ تھپاکر نیز مصنوعی سانس کے ذریعے دل کو متحرک کرنے کی کوشش کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں موت یقینی ہے۔
ڈاکٹر گمبھیر کے مطابق ایسپرین کو حفاظتی دوا مانا جاتاہے، جس کے استعمال سے حرکت قلب بند ہونے کا اندیشہ ۲۰ فیصد کم ہوجاتا ہے۔ سینے میں تیز درد کی شکایت ہوتے ہی مریض کو ایسپرین دے دیں اور فوراً ہی قریبی ہسپتال لے جائیں۔ وہاں الیکٹرک شاک اور مصنوعی سانس دے کردل کی دھڑکنوں کو معمول پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر حرکت قلب بندہونے کے چند منٹ کے اندر مریض کو طبی امداد فراہم کردی جائے تو اس کے زندہ رہنے کے امکانات ۲۰ سے ۳۰ فیصد بڑھ جاتے ہیں۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146