اجزاء:قیمہ ایک کلو، دہی2/1پاؤ،بادام ایک چھٹانک، خشخاش ایک چھٹانک، چھوٹی الائچی چار عدد،پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں چار عدد باریک کٹی ہوئی، نمک حسبِ ذائقہ، پیاز 2/1کلو، گھی آدھا پاؤ، کھوپرا ایک چھٹانک، کباب چینی آٹھ عدد،سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ، زعفران حسبِ ضرورت، دھنیا پاؤڈر حسبِ ضرورت۔
ترکیب:سب سے پہلے تمام مصالحوں کو صاف کرکے توے پربھون کر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ پھرپیاز کو باریک کاٹ کرگھی میں سرخ کرکے نکال لیں۔ پھر مشین کا باریک قیمہ لیں۔قیمہ میں پسا ہوا ادرک لہسن پسی ہوئی لال مرچ پسی ہوئی ہلدی حسب ضرورت نمک اور دہی سمیت تمام مصالحوں کو ملا کر بیس منٹ تک رکھ دیں۔پھر ایک بڑی دیگچی میں گھی ڈال کر اوپر سے سرخ کی ہوئی پیاز چھڑک کر زعفران بھی گھول کر ڈال دیں۔قیمہ شامل کرکے پکالیں۔پھر نیچے اوپر کوئلے رکھ کر دم پر رکھ دیں اور خوشبو آنے لگے تو اتار کر نان کے ساتھ نوش فرمائیے۔