دنیا کی محبت ہر گناہ کی جڑ

ملک عبدالحفیظ(سدھارتھ نگر )

آنسوؤں کا جاری نہ ہونا دل کی سختی کی وجہ سے ہوتاہے ،دل کی سختی گناہوں کی کثرت کی وجہ سے اور گناہوں کی کثرت موت کو فراموش کرنے کی وجہ ہوتی سے ہے، اورموت کوانسان اپنی لمبی امیدوں اورآرزئوں کی بنیاد پر بھلا دیتاہے۔ لمبی امیدیں انسان کے دل میں اس وقت پیداہوتی ہیں جب انسان دنیا سے محبت کرنے لگتاہے۔سچ پوچھو تو دنیا سے دل لگانا ہی تمام گناہوں کی جڑہے۔ اگر انسان اپنے آپ کواس فانی دنیا میں ایک مسافر سمجھے توکبھی بھی اس دنیا کے لئے جھوٹ نہ بولے ،مکاری نہ کرے ،دغابازی اوربے ایمانی نہ کرے ،بلکہ پورے عدل وانصاف کے ساتھ ہر چیز کا فیصلہ کرے ،جو چیز اللہ نے دے رکھی ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کرے اور جو چیز نہیں ہے اس پر صبر وضبط کا معاملہ کرے ،اگر واقعی انسان اپنی ذات کو اس دنیا میں مہمان سمجھنے لگے تو وہ ہر حال میں خوش رہے گا ،ہر چیز پر مطمئن اور قانع رہے گا ،کیونکہ ایساانسان دخیرہ اندوزی میں نہیں لگا رہے گا بلکہ جو کچھ اللہ کی نعمتیں اسے حاصل ہوں گی ان پر اللہ کا دل وجان سے شکر ادا کریگا اورہرانسان کا پورا پورا حق ادا کرے گا ،دنیا کی محبت انسان کو ہلاکت اوربربادی کی طرف لے جاتی ہے، کیوں کہ دنیا میں اللہ نے ہمیں امتحان اور آزمائش کے لئے بھیجاہے ناکہ دنیا ہی میں ہر قسم کے راحت وآرام کا بندوبست کرنے کے لیے، دنیا ایک امتحان گاہ ہے ،کوئی بیوقوف اورنادان طالب علم ہی ہوگا جو امتحان ہال ہی میںاپنی ساری محنت کا پھل تلاش کرنے لگے گا ،بالکل اسی طرح ہم اگر یہاں محنت کریں گے، اللہ اوررسول کے بتائے ہوئے طریقے پر چلیںگے توکل آخرت کے دن ہمارا نتیجہ اچھا ہوگا، بہر حال دنیا سے دل لگانا کوئی اچھی بات نہیں ہے، لیکن ایسابھی نہ ہو کہ معاشرے سے الگ تھلگ ہوجائیں، رہبانیت کی زندگی گزارنے لگیں، اعتدال کا راستہ سب سے بہتر راستہ ہے۔ دنیا دار الاسباب ہے ،ہر چیز کو اسباب کے درجے میں رکھ کرچلیں ،افراط وتفریط کا شکار ہونے سے بچیں ،یعنی اسی دنیا میں رہ کر آخرت کی تیاری کریں ،کیونکہ یہ زندگی عارضی ہے اورآنے والی زندگی دائمی اورابدی زندگی ہوگی،وہ زندگی کبھی بھی ختم نہیں ہوگی ،اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے ،دنیاوی زندگی توبس چند لمحوں کی ہے ،چند ساعتوں کی ہے ،سکھ دکھ کی زندگی ہے ،کبھی خوشی ہے تو کبھی غم ،لیکن آخرت کی زندگی نیکو کار افراد کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسرت بخش زندگی ہوگی۔ اور بدکاروں اور گنہگاروں کیلئے دائمی عذاب ہوگا ،ایسا عذاب اور ایسی دردناک سزا جس سے انسانو ں کی روح کانپ جائے گی ،اللہ ہم سب کو آخرت کی نعمتوں سے نوازے اوردنیا وی زندگی کی چمک دمک پر فریفتہ ہونے سے محفوظ فرمائے۔l

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146