عالمی سطح پر جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کا واویلا ہے اس ماحول میں مندرجہ ذیل سوال و جواب کے ذریعے پتا لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے اور دہشت گردی اور اس کے خلاف ’’جنگ‘‘ کی اصل نوعیت کیا نظر آتی ہے۔
س: دنیا کی آبادی کا کتنا حصہ امریکیوں کی آبادی پر مشتمل ہے؟
ج: چھ فیصد (6%)
س: دنیا کا سالانہ دفاعی بجٹ کتنا ہے؟
ج: ایک بلین ۹۰۰ ملین ڈالر۔
س: دنیا کی کل دولت کا کتنا حصہ امریکہ کے پاس ہے؟
ج: پچاس فیصد(50%)
س: دنیا کے اس کل دفاعی بجٹ میں امریکہ کا کتنا حصہ ہوتا ہے؟
ج: پچاس فیصد(50%)
س: عراق میں کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیار کب سے موجود تھے؟
ج: ۱۹۸۰ء کے اوائل سے۔
س: کیا یہ ہتھیار عراق نے از خود تیار کیے تھے؟
ج: جی نہیں، یہ ہتھیار اسے امریکہ اور برطانیہ نے فراہم کیے تھے۔
س: کیا امریکی حکومت نے عراق کی اس وقت مذمت کی جب اس نے ایران پر زہریلی گیس استعمال کی؟
ج: نہیں۔
س ۱۹۸۸ء میں کردوں کے کتنے لوگوں کو صدام حکومت نے قتل کروادیا؟
ج: پانچ ہزار کو۔
س: کیا اس وقت کسی مغربی ملک نے اس کی مذمت کی؟
ج: نہیں (کیوں؟)
س: کیا ۱۱/۹ کے واقعے میں افغانستان کے خلاف کوئی مستند ثبوت ہے کہ یہ افغانستان میں مقیم اسامہ بن لادن اور اس کے لوگوں نے کیا ہے؟
ج: نہیں۔
س: عراق کی فوجی صلاحیتوں کا کتنا حصہ امریکہ نے ۱۹۹۱ء میں تباہ کردیا تھا؟
ج: ۸۰ فیصد
س: کیا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عراق اپنے ہتھیاروں سے دفاع کے علاوہ کچھ اور کرنا چاہتا تھا؟
ج: نہیں۔
س: اگر ۱۹۹۰ء سے موازنہ کیا جائے تو کیا عراق ۲۰۰۱ء میں دنیا کے لیے زیادہ خطرہ بن گیا تھا؟
ج: نہیں۔
س: صرف سال ۰۳-۲۰۰۲ء میں پنٹاگون نے عراق میں مرنے والوں کی تعداد کتنی بتائی؟
ج: دس ہزار ۔(پنٹاگون ذرائع کے مطابق)
س ان میں سے کتنی تعداد عربوں کی تھی؟
ج: ۵۰ فیصد (کیا یہ سبھی دہشت گرد تھے؟)۔
س: کیا صدام حسین نے اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کو کبھی اپنے ملک سے نکالا؟
ج: نہیں۔
س: دسمبر ۱۹۹۸ء میںکس نے کہاکہ عراق کو اس قدر ہتھیاروں سے محروم کردیا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی؟
ج: Scott Ritter (UNSCOMچیف)
س: اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں نے ۱۹۹۸ء میں وسیع تباہی پھیلانے والے عراق کے کتنے فیصد ہتھیاروں کو تلف کرنے کا دعویٰ کیا؟
ج: ۹۰ فیصد
س: کیا عراق نے اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کو واپس معائنہ کی اجازت دی؟
ج: ہاں۔
س: عراق کے پاس کتنے نیوکلیر وار ہیڈز ہیں؟
ج: ایک بھی نہیں۔
س: اسرائیل کے پاس کتنے نیو کلیئر وار ہیڈ ہیں؟
ج: ۴۰۰۔
س: کیا اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کو کبھی معائنہ کی اجازت دی؟
ج: نہیں۔
س: فلسطین کے کتنے حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہے اور کون سا ملک اس کی حمایت کرتا ہے؟
ج: ۴۸؍فیصد حصے پر۔ اسرائیل کو امریکہ کی طرف سے سالانہ ۵؍بلین ڈالر امداد دی جاتی ہے۔
اب آپ بتائیے کہ کون سا ملک دہشت گرد ہے۔ ——