دہی حسن کا قدرتی محافظ

ماخوذ

دہی حسن کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں زنک، کیلشیم، وٹامن بی ون، بی ٹو اور بی ۱۲کے علاوہ حیاتین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کو بنیادی خامرے اور اجزاء فراہم کرتی ہے۔ بغیر بالائی کا دہی کیلشیم کا خزانہ ہے اس کے استعمال سے جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ دہی کو مختلف انداز میں استعمال کرکے بے داغ اور خوبصورت جلد کا حصول ممکن ہے۔

چہرے کی الرجی کے لیے

دہی کی بلائی اتارلیں ، باقی دہی کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں، اس پھینٹی ہوئی دہی کو چہرے ہر لگائیں، کچھ دیر کے بعد چہر ہ دھولیں اس سے چہرے کی حساسیت ختم ہوجائے گی۔

دہی بطور موئسچرائزر

دہی ایک بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے اس کے استعمال سے جلد کے خلیوں کی دوبارہ تعمیر ہوتی ہے اور جلد کی عمومی صحت درست ہوتی ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچہ دہی اور اتنی ہی مقدار میں شہد ملا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ جلد دمکنے لگے گی۔

کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کے لیے

بالائی سے پاک دہی میں تھوڑا سا خمیر اور عرق گلاب ملائیں۔ اس کو چہرے پرلگائیں۔ اس کے استعمال سے نہ صرف کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ دانوں کے خاتمے کیلئے بھی بہترین ہے۔ دوچھوٹے چمچے پپیتا (گودا) اور بغیر بلائی کا دہی ملاکر چہرے پر لگائیں، پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

جھائیوں کے لیے

رات کوسونے سے پہلے دہی کو جھائیوں پراچھی طرح ہلکے ہاتھ سے ملیں، صبح منہ دھولیں۔ چہرے کی تمام جھائیوں ختم ہوجائیں گی۔

چہرے کی پھیکی جلد کو

چمکدار بنانے کے لئے

پھیکی جلد کو چمکدار بنانے کیلئے ایک کھانے کا چمچہ جئی کاآٹا کھٹے دہی میں اس قدر ملائیں کہ اس کا پیسٹ تیار ہوجائے۔ پھراس میں کھیرے یاانگور کارس شامل کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پرلگا کر مالش کریں، تقریباََ آدھے گھنٹے تک لگارہنے دیں پھر چہرے کو دھولیں، اس سے آپ کے چہرے کی جلد چمک اٹھے گی۔

رنگت میں نکھار کیلئے

نارنگی کے چھلکوں اور ہلدی کو پیس کردہی ملالیں، اب اس کریم کو چہرے پر لگائیں، اس کریم کے استعمال سے رنگت میں نکھارآجائے گا۔ آدھی پیالی دہی میں ایک چمچہ، زیتون کا تیل اور تھوڑا سا لیموں کا رس ملائیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد منہ دھولیں۔

دہی میں لیموں یاکینو کارس شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پھرسادہ پانی سے منہ دھو لیں اور عرق گلاب سے چہرہ دھولیں لیموں یاکینو کی بجائے کسی بھی پھل کارس شامل کیاجاسکتا ہے۔

ہاتھوں اور پیروں کے لئے

ہاتھوں اور پیروں کی رنگت بھدی لگے تو آدھی پیالی دہی میں گنے کا سرکہ خوب پھینٹ کر ہاتھوں اور پیروں پر ملیں،د س منٹ بعددھولیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں