ذہانت آزمائیے

محمد جاوید

(۱) ایک عورت نے دوسری عورت کو تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کے سسر اور میرے سسر بھائی ہیں، میرے سسر کا ایک ہی بھائی ہے۔ بتائیے تصویر کس کی ہے؟
(۲) لفظ آستین کو اس طرح لکھئے کہ ایک نقطہ بھی استعمال نہ ہو۔
(۳)A نے B کو ۱۰۰ روپئے دیے، B نے C کو ۵۰ روپئے دئیے۔ C نے B کو ۲۵؍ روپئے دیے۔ بتائیے پیسے کسے نہیں ملے۔
(۴) کون سے دو موسموں کے ناموں کے آخری حروف ہٹا کر الف لگادیے جائیں تو پھلوں کے نام بن جاتے ہیں۔
(۵) ایک لڑکے نے اپنے دوست سے ایک عورت کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان کے دادا اور میرے نانا باپ بیٹے ہیں اور یہ عورت اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے۔ بتائیے عورت کون ہے؟
(۶) اس کھانے والی چیز کا نام بتائیے جس کے نام کا آخری حرف ہٹانے سے دوسری کھانے والی چیز کا نام بن جاتا ہے۔
(۷) احمد نے کہا میں فردوس کا سگا بھائی ہوں، راشد نے کہا میں احمد کا سگا بھائی ہوں مگر فردوس ہمارا سگا بھائی نہیں، بتائیے کیسے؟
(۸) کونسی کھانے والی چیز کے نام کے آخر میں ’’ی‘‘ لگانے سے پینے والی چیز کا نام بن جاتا ہے۔
(۹) وہ کیا ہے جو عمان میں ایک، افغانستان میں تین اور یمن میں ایک بھی نہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146