سائنس اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ایک تحفہ ہے۔ کم از کم صحت کے میدان میں یہ بار بار ثابت ہوتا رہا ہے۔ اس سال 2009ء میں صحت کے میدان میں انقلابی طبی سہولتیں فراہم ہوں گی۔ خاص کر دماغی چوٹ کی وجہ سے اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میں معذور لوگ بھی کام یاب ہوسکیں گے۔
اسی طرح کی ایک مشین سائنسدانوں نے ایجاد کی ہے۔ جو آپ کے دماغ میں آنے والے خیالات کو پڑھ کر کمپیوٹر اسکرین پر لکھ دے گی۔
پورٹس ماؤتھ یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر پال گیانو تھن نے خیالوں کو پڑھنے والی مشین کو ایجاد کیا۔
اس کے تحت دماغ میں آنے والی فکرکے سبب سر سے نکلنے والی لہروں کو آنکھ اور گوشت کے پٹھوں کی نقل و حرکت سے کمپیوٹر کے کی بورڈ کا کرسر جوڑا گیا ہے۔ اس طرح جو کچھ آدمی سوچے گا یہ کمپیوٹر اسے پڑھ لے گا۔ مریض کے دماغ کے چاروں طرف لیٹا بیڈ دماغ سے نکلنے والی لہروں کو پڑھتا ہے اور کمپیوٹر کو بھیجتا ہے۔
ڈاکٹر پال گیانوتھن نے ان بہت سے مریضوں پر اس مشین کا استعمال کیا ہے جو اپنے دماغ کے متاثر ہوجانے سے اپنی بات اور مافی الضمیر کو ادا کرنے سے معذور ہوچکے تھے۔ ڈاکٹر گیانوتھن کو اس میں امید افزا کامیابی ملی۔
حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے ایک نوجوان کافی متاثر ہوچکا تھا ۔ وہ اپنی بات پیش کرنے سے مکمل طور پر معذور تھا، مشین کے استعمال سے اس کے دل کی بات کمپیوٹر اسکرین پر آگئی، جس سے پتہ چلا کہ وہ غصہ، ذہنی تناؤ اور خوف سے دوچار ہے۔
ڈاکٹر موصوف نے کہا کہ میری مشین کے ساتھ کوئی تکنیکی پریشانی نہیں آئے گی۔ اسے بہ سہولت ادھر ادھر لے جایا جاسکتا ہے اور اسے کم تجربہ کار انسان بھی چلا سکتا ہے۔انھیں اس بات کی قوی امید ہے کہ 2009 میں اس مشین کی مدد سے معذور افراد پھر سے مواصلاتی رابطہ قائم کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔
(۱) جب سگریٹ پیتے ہیں تو اس کا دھواں پیٹ میں جاتا ہے، بتائیے وہ کون سی چیزہے جو کسی برتن میں نہیں پیتے اور وہ چیز پیٹ میں نہیں جاتی۔
(۲) لفظ چار کو اس طرح لکھیں کہ ایک نقطہ بھی استعمال نہ ہو۔
(۳) شمیم نسیم کا سگا بھائی ہے۔ نسیم شمیم کا سگا بھائی نہیں ہے… کیسے؟
(۴) کس کھیلنے والی چیز کے نام کے آخر میں الف لگانے سے ایک پھول کا نام بن جاتا ہے؟
(۵) فیض کامران کا چچا ہے۔ سعود فیض کا بھائی ہے (یہ دو بھائی ہیں)۔ ریحانہ فیض کی بھتیجی ہے۔ کامران اور ریحانہ کا رشتہ بتائیے۔
(۶) اس ملک کا نام بتائیے جو ایک وقت کانام بھی ہے اور ہندو مردوں کا بھی یہ نام رکھتے ہیں۔
(۷) A کے پاس پیسے ہیں B اور Cکے پاس نہیں۔ A نے B کو 35 روپئے دئیے، C نے A سے 25روپئے لیے اور B کو 10 روپئے دیے، C نے پھر A کو 5 روپئے دیے، رقم کی تعداد کتنی ہے؟
(۸) ایک کتاب میں لکھا تھا کہ ۱۹۲۰ء میں افغانستان میں زبردست سمندری طوفان آیا۔ ارسلان نے اس کتاب کے پبلشر سے کہا کہ یہ معلومات غلط ہیں۔ اس نے ایسا کیوں کہا؟
(۹) سلمان نے کہا: عزیز میرے سسر ہیں۔ احمد نے کہا: میں عزیز کا نواسہ ہوں۔ سلمان اور احمد کا رشتہ کیا ہے؟۔‘‘