ذہین بچی

مرسلہ: زیب النساء

برطانیہ میں مقیم 12 سالہ ہندوستانی بچی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو بھی شکست دیدی۔آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا نے ذہین ترین افراد کے لیے 140 کا اسکور طے کر رکھا ہے مگر راج گوری پوار نامی بچی نے 162 کا اسکور حاصل کیا۔یہ اسکور آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے اسکور سے دو پوائنٹ زیادہ تھا۔

راج گوری پوار برطانیہ کے علاقے چیشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق ہندوستان سے ہے۔بچی نے گزشتہ ماہ مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم عمر زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مینسا کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی آئی کیو سوسائٹی ہے اور راج گوری ان 20 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔راج گوری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ‘ ٹیسٹ سے قبل میں کچھ نروس تھی مگر وہ اچھا ہوگیا، اتنے اچھے نتائج پر میں بہت مطمئن ہوں۔

بچی کے والد ڈاکٹر سورج کمار پور نے بتایا ‘یہ میری بیٹی کے اساتذہ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اسے روز اسکول میں ملتا ہے’۔اس حیران کن اسکور کے بعد اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ادارے کی رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ آئی کیو ٹیسٹ میں اعلی ترین نمبر حاصل کرنے والوں کو ہی یہ اعزاز ملتا ہے۔ (انٹرنیٹ سے ماخوذ)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146