رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
لاَ یَرْحَمُ اللّٰہُ مَنْ لاَّ یَرْحَمُ النَّاسَ
اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں فرماتا، جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔‘‘
رحم و شفقت کا جذبہ، اللہ تعالیٰ کا ایک انعام ہے، اس سے بہرہ ور ہونا یقینا ایک سعادت اور اس سے محرومی وبدنصیبی ہے۔
ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لختِ جگر حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بوسہ دیا، اس وقت آپ کے پاس حضرت اقرع بن حابس تمیمیؒ بیٹھے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا: ’’میرے دس بچے ہیں، میں نے تو ان میں سے کسی کو بوسہ نہیں دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا:
’’جو رحم نہیں کرتا، اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔‘‘