چکن مونگ کی دال کے ساتھ
اجزاء:
چکن ایک عدد (آٹھ پیس میں کٹوالیں)
دال مونگ ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ دو چائے کے چمچ
دھنیا دو چائے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
پیاز دو عدد، چوپ کرلیں
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر تین عدد، چوپ کرلیں
ہری مرچ چار عدد
گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ
کو کنگ آئل پون کپ
ترکیب:
چکن اچھی طرح دھولیں۔ دال صاف کرکے ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سا بھون لیں۔ اسی تیل میں چکن بھی فرائی کرلیں۔ چکن فرمائی ہوجائے تو اس میں نمک، ادرک، لہسن کا پیسٹ بھی شامل کر کے اچھی طرح بھونیں اور پھر ڈھکن ڈھانپ کر پانچ منٹ تک دھیمی آنچ پر رہنے دیں۔ اس کے بعد سرخ مرچ، دھنیا، زیرہ اور کالی مرچ بھی ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد چوپ کیے ہوئے ٹماٹر شامل کر کے گلنے تک پکائیں۔ جب گلنے میںکچھ کسر باقی ہو تو مونگ کی دال اور ہری مرچ بھی شامل کردیں۔ دال گل جائے تو چولھے سے اتار لیں اور گرم مسالہ پاؤڈر چھڑک دیں۔ ہری پیاز اور سلاد کے پتوں سے گارنش کر کے پیش کریں۔
ملائی چکن
اجزاء:
چکن آدھا کلو
دہی پون کپ
ملائی ایک کپ
دودھ ایک کپ
لہسن تین کھانے کے چمچ
چکن مسالہ ایک پیکٹ
کیچپ چار کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ہری مرچیں گارنش کے لیے
کوکنگ آئل ایک کھانے کا بڑا چمچ
ترکیب:
چکن کو پیالے میںڈال کر اس میں دہی، لہسن، کیچپ اور چکن مسالہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پندرہ منٹ تک رکھا رہنے دیں تاکہ مسالہ گوشت میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔ ایک کڑاہی میں ڈالڈا کوکنگ آئل گرم کریں اور مسالہ چکن کے ساتھ اس میں ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور پھر اس میں دودھ ڈال دیں۔ جب دودھ تھوڑا سا خشک ہوجائے تو ملائی ڈال کر تھوڑا سا دھنیا ڈال کر ڈھکن ڈھانپ دیں، گلنے کے بعد اتار لیں۔ ڈش میں نکالنے کے بعد ہری مرچوں سے گارنش کریں لیجئے! 45 منٹ میں چکن ملائی تیار ہے۔ یہ ڈش چار افراد کے لیے کافی ہے۔
چٹ پٹا حیدر آبادی قیمہ
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
ادرک (کتری ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
لہسن (پیسٹ) ایک کھانے کے چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک کپ (کٹی ہوئی)
دہی آدھا کپ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا کھانے کا چمچ
انڈے دو عدد (سجاوٹ کے لیے اُبال کر گول قتلے کاٹ لیں)
ناریل (پسا ہوا) دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل آدھا کپ
ترکیب: قیمے میں لہسن، ادرک، دہی، ہلدی اور نمک لگا کر آدھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے ثابت گرم مسالہ کڑکڑائیں اور پھر اس میں پیاز ڈال کر سنہری کرلیں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔ بھوننے کے بعد کٹے ہوئے ٹماٹر بھی شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔ پھر قیمہ ڈال کر پہلے تیز آنچ پر بھونیں پھر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ جب قیمہ اچھی طرح بھن جائے تو آخر میں پسا ہوا ناریل ڈال کر اتار لیں اور ڈش میں نکال کر انڈے اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں۔
دال بھرے ٹماٹر
اجزاء:
دال چنا ایک پاؤ (اُبال لیں)
ہری مرچ چار سے چھ عدد
گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (کترکر) آدھا کپ
سفید زیری (بھون لیں) ایک چائے کا چمچ
کڑی پتہ پانچ عدد
ادرک ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک کلو گرام (چوپ کرلیں)
رائی دو چائے کے چمچ
پیاز (باریک کتری ہوئی) ایک عدد
لہسن ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل چوتھائی کپ
ترکیب:
فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں رائی، کڑی پتہ اور پیاز ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک پیاز گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔ پھر اس میں ادرک، لہسن، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، چوپ کیے ہوئے ٹماٹر اور گرم مسالہ شامل کردیں اور تھوڑا پانی ڈال کر مزید بھونیں تاکہ مسالہ تیار ہوجائے۔ مسالہ تیار ہونے پر اس میں پہلے سے اُبالی ہوئی چنے کی دال بھی شامل کردیں ساتھ ہی ہری مرچ، سفید زیرہ اور دیگر باقی مسالے بھی ڈال کر اچھی طرح ملادیں اور اسے پکنے کے لیے رکھ دیں۔ اب ٹماٹر کا اوپری حصہ کاٹ کر اس میں پکی ہوئی دال اندر بھردیں اور ان ٹماٹروں کو باقی بچی ہوئی دال میں ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلائیں اور آخر میں ہرا دھنیا بھی چھڑک دیں۔
ناریل کری
اجزاء:
ناریل ایک کلو (پسا ہوا، ایک لیٹر پانی میں
آدھا گھنٹے کے لیے بھگو دیں)
چکن ڈیڑھ کلو
تل ایک بڑا کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا (ثابت) ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
(تینوں چیزوں کو توے پر ہلکا سا بھون لیں)
بادام دس بارہ عدد
بھنے چنے ایک کھانے کا چمچ
(چھلکا اتار کر پیس لیں)
لہسن ایک پوتھی
ادرک حسب پسند
ہری مرچ تین عدد
نمک حسب پسند
مرچ حسب پسند
کڑی پتہ ایک پتہ
ڈالڈا کوکنگ آئل پون کپ
ترکیب:
بھگوئے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں یہ دودھ کی شکل اختیار کرلے گا اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ جو سفوف کپڑے کی سطح پر آجائے اس میں ایک یا دو بار تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر مزید بلینڈ کریں اور مزید دودھ نکال لیں۔ بچ جانے والی سفوف میں سے ایک چائے کا چمچ لیں اور مسالے میں شامل کر کے انہیں پیس لیں۔ پتیلی میں کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں پسا ہوا مسالہ ڈال کر بھون لیں۔ جب مسالہ بھن جائے تو اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ناریل میں سے نکالا گیا دودھ اس میں ڈال دیں اور درمیانی آگ پر گلنے دیں۔ جب چکن اچھی طرح گل جائے اور سالن حسب پسند گاڑھا ہوجائے تو اس میں کڑی پتہ ڈال کر دم دیں اور پانچ منٹ بعد اتار لیں۔
لیجئے نہایت لذیذ ناریل کی کری تیا رہے، روٹی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ہمراہ نوش فرمائیں۔lll
قلفی
اجزاء:
خشک دودھ دو کپ
چینی پون کپ
پانی ڈھائی کپ
کارن فلور دو چائے چمچہ
ونیلا آئس کریم
روح کیوڑی
پستہ
کریم: ایک پیکٹ
کشمش : ایک پیالی
ترکیب:
پین میں خشک دودھ، پانی اچھی طرح ملالیں کہ گٹھلی نہ ہو۔ پستہ کو موٹا کوٹ لیں۔ دودھ میں آئس کریم ڈال دیں۔ پھر پستہ ڈال دیں اور پکائیں۔ روح کیوڑہ ڈالیں۔ چینی ڈالیں، پکائیں، مستقل چمچ ڈال کر چلاتی رہیں۔ چینی حل ہوجائے تو ایک پیالی کشمش ڈالیں۔ کریم پین میں ڈالیں اچھی طرح ہلائیں۔ برتن کی دیواروں سے ملا کر کھٹلی توڑتی جائیں۔ مکس کریں۔ اچھی طرح مکس ہوجائے تو پھر کارن فلور پانی میں گھول کر ڈالیں۔ ڈالتے وقت جلدی سے ہلاتے رہے جب گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔ قلفی کے سانچے میں ڈالیں اور جمائیں۔ پیش کرتے وقت نکالیں اور اوپر سے فالودہ ڈالیں۔ پستہ چھڑکیں اور ریڈ سیرپ ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد ڈھکن لگائیں۔
لوکی کی کھیر
(اجزاء:)
لوکی 250 گرام دودھ دو لیٹر
چاول پچاس گرام چینی حسب ذائقہ
کیوڑا ایک کھانے کا چمچ سبز الائچی چھ تا آٹھ عدد
کھویا پچاس گرام
سجاوٹ کے لیے:
پستے دو کھانے کا چمچ (باریک کٹے ہوئے)
بادام دو کھانے کا چمچ (باریک کٹے ہوئے)
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:چاولوں کو تھوڑی دیر بھگو کر گرینڈر میں پیس لیں۔ ایک دیگچی میں دودھ گرم کریں اور پسے ہوئے چاول ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہونے لگے تو الائچی اور چینی ڈال دیں۔
لوکی کدوکش کرکے اس میں ملالیں اور تھوڑی دیر پکائیں تاکہ اس کا ہرا رنگ برقرار رہے۔ جب کھیر تیار ہوجائے تو اتارلیں اور کیوڑا ڈال کر ڈھکنا رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر پستے بادام اور چاندی کے ورق سے سجائیں۔ ٹھنڈا کر کے کھانے کے لیے پیش کریں۔