رنگ برنگے پکوان

....

سابو دانہ اور آلو کی ٹکی

اشیاء:سابودانا دو سو گرام، ابلے ہوئے دو آلو، انار دانا ڈیڑھ چمچ، باریک کٹا ہوا دھنیا آدھی پیالی، لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ، ہری مرچ ایک، نمک ذائقہ کے مطابق۔

طریقہ: دو گھنٹے سابو دانے کو گنگنے پانی میں بھگودیں، اس کے بعد ابلے ہوئے آلو کو اچھی طرح مل کر سابو دانا کے ساتھ ملائیں۔ اس کے بعد مکسچر میں لال مرچ پاؤڈر، ہرا دھنیا، ہری مرچ کے ٹکڑے، انار دانا اور نمک ملا کر مکسچر کی ٹکیا بنالیں اب کڑھائی میں تیل ڈال کر ٹکی کو تل لیں اور کھٹی میٹھی چٹنی کے ساتھ دسترخوان پر پیش کریں۔

آلو چاٹ

اشیاء: چار ابلے ہوئے آلو، نمک ذائقہ کے مطابق نصف چمچ بھنا ہوا زیرا، ایک چوتھائی چمچ لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مسالہ ذائقہ کے مطابق، املی اور لیمو کا عرق ضرورت کے مطابق۔

طریقہ: ابلے ہوئے آلوؤں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ایک کڑھائی میںتیل ڈال کر تل لیں اس کے بعد تلے ہوئے آلوؤں میں ذائقہ کے مطابق نمک، لال مرچ پاؤڈر، بھنا ہوا زیرا، اور چاٹ مسالہ ملادیں پھر اس میں باریک کٹا ہوا دھنیا، لیموں اور املی کا عرق ملا کر چٹ پٹی چاٹ بنائیں اور جی بھر کے کھائیں۔

ذائقہ دار چھاچھ

سو گرام دہی، نصف کپ شکر، ایک چوتھائی چمچ پودینے کی پتیاں، نصف چمچ بھنا زیرا پاؤڈر، برف کٹی ہوئی ضرورت کے مطابق۔

طریقہ: دہی لے کر اسے اچھی طرح سے مکسی میں گھول لیں، پھر اس میں کٹی ہوئی برف ڈال کر اسے دوبارہ پھینٹیں، تقریباً دو منٹ تک پھینٹنے کے بعد اس میں ذائقہ کے مطابق نمک، شکر، پودینا اور بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر ملائیں اس ٹھنڈے اور لذیذ چھاچھ کو مٹی کے کٹورے یا کانچ کے گلاس میں نکالیں۔

تازہ ٹماٹر سوپ

اشیا: ڈیڑھ کلو ٹماٹر، چار سو ملی گرام سبزی اسٹاک یا چکن، دو سے تین چمچ سرکا، دو سے تین چمچ کٹیر شگر، تھوڑے سے تلسی کے پتے، (سجانے کے لیے) نکالنے کے لیے پنیر کے ٹکڑے اور کریم بھونو۔

طریقہ: ٹماٹروں کو کھولتے ہوئے پانی میں تیس سیکنڈ رکھیں، اس کے بعد نکال کر تازے پانی میں ڈالیں، ٹماٹر کو چھیل کر چار چار ٹکڑے کرلیں۔ انھیں بڑے پین میں ڈالیں، اس میں چکن یا سبزی اسٹاک ’’جو بھی استعمال کررہے ہوں‘‘ ڈالیں۔ ابلنے کے لیے آنچ پر چڑھائیں آنچ کم رکھیں، ڈھک کر دس منٹ تک پکائیں اس میں سرکا، کٹیر شکر اور تلسی کے پتے ملائیں۔ نمک کالی مرچ ڈال کر دو منٹ تک ہلاتے ہوئے پکائیں، بلینڈر یا فوڈ پروسیسر میں ڈال کر چلائیں پھر پین میں پلٹ لیں گرم کرکے باؤل میں ڈالیں اوپر سے بھنے پنیر کے ٹکڑے اورکریم ڈالیں اور تلسی کے پتوں سے سجا کر نکالیں۔

دہی کے کباب

اشیاء: دو سو گرام مسلے ہوئے آلو، چالیس گرام پالک، ایک چائے کی چمچ ہری مرچ، ایک چائے کا چمچ ادرک، ایک چائے کا چمچ ہرا دھنیا کٹا ہوا، ایک چائے کی چمچ لمبی کٹی ہوئی مرچ، تین ٹیبل اسپون ڈبل روٹی کا چورا، تھوڑا سا الائچی پاؤڈر، ڈیڑھ ٹیبل اسپون بھنا اور پسا ہوا چنا، سو گرام دہی، تھوڑا سا وہائٹ پیپر پاؤڈر، تلنے کے لیے تیل، ایک چائے کی چمچ کٹی ہوئی کشمکش، تیس گرام کارن فلور، نمک ذائقہ کے مطابق۔

طریقہ: مسلے ہوئے آلو میں پالک ڈالیں، ڈبل روٹی کا چورا، چنے کی دال کا پاؤڈر، ہرا دھنیا، کٹی ہوئی ہری مرچ، الائچی کا پاؤڈر، پیپر پاؤڈر اور نمک ملالیں۔ دہی میں کشمش، پودینا، ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، الائچی پاؤڈرنمک اور پیپر ملادیں۔ پالک کی ملاوٹ یا مکسچر کے گولے بنالیں اب اسے پائس کی طرح بنائیں اور کارن فلور میں لپیٹ کر تل لیں۔

کھٹا مٹھا چکن:

اشیاء: دو سو پچاس گرام چکن، انڈے کی سفیدی ایک چائے کی چمچ، پندرہ گرام شملا مرچ، پندرہ گرام پیاز، پندرہ گرام ککڑی، پندرہ گرام کٹا ہوا انناس، ایک چمچ کٹا ہوا لہسن، نمک ذائقہ کے لحاظ سے چار سو ملی لیٹر تیل۔

سوس: دو چائے کے چمچ ٹماٹر کی چٹنی، دو چائے کے چمچ سفید و نگیر (سرکا)، آدھا چائے کی چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ کارن فلور کاگھول، ۱۰ گرام ہری پیاز سجاوٹ کے لیے۔

طریقہ: پہلے چکن میں نمک، کارن فلور، انڈے کی سفیدی ان سب کو اچھی طرح سے ملالیں۔ اسے اچھی طرح تل کر رکھ دیں۔ کڑھائی میں تیل گرم کریں لہسن اور سبزیوں کو ڈال کر چلائیں، اسٹاک اور سوس کی چیزوں کو ڈال کر کچھ دیر پکائیں، ایک چائے کا چمچ کارن فلور ڈالیں۔ چکن پر سوس کا کوٹ لگائیں اور ہری پیاز سے سجادیں۔

کچھ باتیں باورچی خانے کی

(۱) بھنڈی کی سبزی بناتے وقت چند قطرے لیمو کے یا تھوڑا دہی ڈالنے سے سبزی میں چپچپاہٹ نہیں ہوتی۔

(۲) دہی جم جانے کے بعد اس کو بار بار کھول کر مت دیکھئے ہوا لگنے سے دہی پانی چھوڑنے لگتا ہے۔

(۳) میٹھی مٹھری بناتے وقت ایک چٹکی نمک ڈال دیجیے ذائقہ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

(۴) ربڑی جلدی بنانے کے لیے دودھ میں ایک دو چمچ کارن فلور ڈال دیجیے۔

(۵) گجیا یا مٹھری کے لیے میدہ سوجی کو اگر گنگنے دودھ میں گوندھا جائے تو وہ نرم اور خستہ بنتی ہیں۔

(۶) گرمیوں میں رائتہ میں کھانے سے پہلے ہی نمک ڈالیں رائتہ کھٹا نہیں ہوگا۔

(۷) آٹا گوندھنے کے بعد نمک ڈالنے پر روٹیاں ملائم بنتی ہیں۔

(۸) بھنڈی کی سبزی ڈھک کر نہ پکائیں اس سے سبزی ہری رہے گی۔

(۹) پکوڑیاں بناتے وقت بیسن میں دو پیاز پیس کر ڈالنے سے ذائقہ دوگنا ہوجاتا ہے۔

(۱۰) بیسن کی برفی بناتے وقت تھوڑی سی سوجی ملادیں اس کے ذائقہ میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔

(۱۱) روے کے حلوے میں پانی ابال کر ڈالنے سے حلوہ کھلا ہوا بنے گا۔

(۱۲) آلو کے پراٹھے میں پیاز بھی باریک کتر کر کے ڈالیں۔

(۱۳) مونگ کی دال کا حلوہ بناتے وقت تھوڑا سا بیسن ملادیجیے دال جلدی بھنے گی۔

(۱۴) کریلے کی سبزی بناتے وقت تھوڑا سا گڑ یا اچار کا تیل ڈالنے سے کریلے کی کڑواہٹ دور ہوجاتی ہے۔

(۱۵) راجما، چھولے اور دال مکھنی بناتے وقت کھڑا گرم مسالہ ابلتے وقت ڈالنے سے ذائقہ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

(۱۶) پھول گوبھی کی سبزی میں ادرک ضرور ڈالیں اس سے ذائقہ بھی بڑھے گا اور وہ بادی بھی نہیں رہی گی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146