لو سردی کا موسم آیا
توشک اور رضائی لایا
وائل ململ چھوڑے ساتھ
ٹھٹھرے ہیں سردی سے ہاتھ
نزلہ، کھانسی اور بخار
سردی سے ان سب کو پیار
کمبل، کوٹ اور اونی جرسی
یہ سب تحفے لائے سردی
سورج بھی سردی سے کانپے
چھپ چھپ کر بادل سے بھاگے
مونگ پھلی، چلغوزے آئے
گرم گرم ہر دل کو بھائے
تاپیں آگ اور انڈے کھائیں
چائے بسکٹ مرغ اڑائیں