سال کا کوئی بھی موسم ایسانہیںہوتاکہ جس میںآپ جلد کی صفائی کی طرف سے غفلت برتیں۔ لیکن سرد موسم کا آغاز خشک ہواکے باعث آپ کی جلد کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتاہے۔سرد ہوائیں تنی ہوئی سرخ جلد اوردھبوں کا باعث بنتی ہیں۔خشکی سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ صابن کا استعمال بالکل ترک کردیں۔بیشتر صابن جلدکو مزید خشک کرنے کا باعث بنتے ہیں۔اس کی جگہ ہلکا کلینزنگ لوشن یاکریم استعمال کریں۔یاپھرکچے دودھ میںلیموں کے دوقطرے ملاکر مالش کریں اورپھرروئی سے صاف کرلیں۔اس کے بعد بھی آپ کو صابن کی کمی لگے تو چٹکی بھربیسن سے منہ دھولیں۔روزانہ رات کو بستر پر جانے سے پہلے کھانے کا ایک چمچہ بالائی لے کر اس میں چند قطرے گلیسرین اورعرق گلاب کے ملالیں۔ اب اس آمیزے کو پورے چہرے ،گردن اورہاتھوں پر مل لیں۔رات بھرلگارہنے دیں اورصبح پانی سے دھولیں اورسردپانی کے چھینٹے ماریں۔اس گھریلوفارمولے کی بدولت اس میںموجود چکنائی ہماری جلد کی چکنائی کے ساتھ مل کرجلد پرایک حفاظتی تہہ چڑھا دیتی ہے جس سے جلد کے خلیوں میںرطوبت موجودرہتی ہے اورجلد بیرونی اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔
جلد کی رطوبت بحال رکھنے کے لیے ہفتے میں دومرتبہ فیشل ماسک لگوائیں جس میں بادام، شہد اور بالائی شامل ہو،اوراس کو ایک گھنٹے تک لگارہنے دیں۔
ماسک کیسے لگائیں
ماسک لگانے سے پہلے چہرہ دھولیں۔خشک کرکے کوئی کولڈ کریم لگائیںاوراُنگلیوں سے اچھی طرح مساج کریں۔جب کریم اچھی طرح جلد میں جذب ہوجائے توروئی کی مدد سے ساری چکنائی صاف کردیں۔اتنی دیر میںآپ بھاپ لینے کے لیے پانی گرم کرسکتی ہیں۔تھوڑی دیربھاپ لے کر آپ ٹھنڈے پانی میںروئی بھگوکر پھرسے چہرہ صاف کرلیں۔اب آپ کی جلد ماسک لگانے کے لیے تیارہوگئی۔
اب ماسک چہرے پر لگائیں۔پانچ سے دس منٹ تک لگارہنے دیں۔جب وہ خشک ہوجائے توگیلی روئی کی مدد سے اُتارلیں۔بغیرروئی کے نہ اُتاریں ماسک کا جوکچھ بچ جائے اُسے ہاتھوں اور کہنیوں پر لگائیں، تاکہ ضائع نہ ہو۔ماسک لگاکر خاموش رہیں۔بولنے یا سننے سے ماسک چٹک جاتا ہے اورنشانات پڑجاتے ہیں۔
یادرکھیے کہ ماسک اپنی جلد کے مطابق منتخب کریں خشک جلدکے لیے یاسردی کے موسم میںایسے ماسک استعمال کریں جن سے جلد میںنمی آجائے۔ اور چکنی جلدکے لیے خاص طورپر گرمی کے موسم میںایسے ماسک استعمال کریں جن سے چکنائی ختم ہو۔ماسک کبھی بھی دھوکر نہ اُتاریں۔اس کی ترکیب یہ ہے کہ کسی پیالی میں پانی لیں اورروئی اس میں بھگوکرچہرے پر لگائیں۔جب ماسک ملائم ہوجائے تو آہستہ آہستہ صاف کریں۔
گھرکابناہوافیشل ماسک
چوتھائی کپ دہی،چائے کا ایک چمچہ شہد، کھانے کا ایک چمچہ دودھ کا پائوڈر،خمیرکی دوگولیاں پائوڈر کی صورت میں،اس کا آمیزہ بناکر چہرے پر دس منٹ تک مالش کریں اورپھرسادہ پانی سے دھولیں۔
٭ماسک…ملتانی مٹی کو پانی میں حل کرکے پتلا سا پیسٹ بنالیں،پھر اس کو چہرے پر لگاکر کچھ دیر خشک کریں اورپھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
٭چہرے پر نکلنے والے دانوں کو سکھانے کے لیے کٹی ہوئی پیاز میںصندل کی لکڑی کا برادہ ملاکر چہرے پر لگائیں،چند ہفتوں میںآپ کی جلدچکنی اورصاف ہوجائے گی۔
سردی آتے ہی!
سردی کا موسم آچکا ہے اور اس موسم میں آپ بہتر سے بہتر نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں، مگر یہی وہ موسم ہوتا ہے کہ جب آپ کو اپنی خوب صورتی یا شادابی برقرار رکھنے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے گرمیاں زیادہ موزوں ہیں جب کہ اس موسم میں خشکی کی وجہ سے جلد کو محفوظ رکھنا ایک محنت طلب کام ہے، کیوں کہ جب خشک اور تیز ہوائیں چلتی ہیں تو لامحالہ جلد میں کریکس پڑنے شروع ہوجاتے ہیں۔
آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا چہرہ، ہاتھوں کی جلد اور ہونٹ وغیرہ سوکھنے شروع ہوجاتے ہیں۔ صرف ایک ہفتے قبل ہی سب کچھ ٹھیک تھا، مگر اچانک خشکی کی یلغار آپ کی لک کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسکین کیئر آسان کام نہیں، اس کے لیے آپ کو چند رہنما اصول اپنانے پڑتے ہیں، بلکہ روٹین سے ہر کام کرنا پڑتا ہے۔
سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں کی جلد کی صفائی ضروری ہے، لیکن اس کے لیے صابن ہرگز استعمال نہ کریں، ورنہ جلد خشک ہوکر تڑخنے لگے گی۔ اس کے لیے گھر میں آنے والا دودھ ابالنے سے پہلے چند چمچے نکال لیں۔ اب اس کو چہرے اور ہاتھوں پر کریم کی طرح لگائیں۔ چند منٹ مالش کریں۔ اب نہایت نرمی سے کسی صاف کپڑے، روئی یا ٹشو پیپر سے صاف کرلیں۔ اب چٹکی بھر آٹا لے کر ہاتھ منہ اس سے دھولیں۔ اس کے بعد گرویسلین عرقِ گلاب میں ملاکر چہرے پر لگالیں۔ یہ چند منٹ کی مصروفیت آپ کے چہرے کو میک اَپ کے بغیر ایک قدرتی نکھار اور چمک عطا کرے گی۔
——