سونف قدرت کا ایک انمول تحفہ

ماخوذ

سونف میں روغنی اجزا کے ساتھ ساتھ کیلشیم، سوڈیم، فاسفورس، تانبہ اور فولاد جیسے اہم اجزا شامل ہوتے ہیں جو دماغ کی کمزوری، پرانے سر کا درد اور دیگر بیماریوں میں شفا کا کام کرتے ہیں۔ سونف جسے فارسی میں ’’بادیان‘‘ انگریزی میں فینل (Fennel) کہتے ہیں۔ ایک جڑی بوٹی ہے جس کا مزاج گرم اور تر ہے۔ قدرت نے اس کے بیج، جڑ، جڑ کا چھلکا اور تنے میں کوٹ کوٹ کر شفائی اور غذائی اثرات شامل کردیے ہیں۔ بادیان میںگوشت بنانے والے روغنی اجزا کے ساتھ کیلشیم، سوڈیم، فاسفورس، تانبہ اور فولاد کے اجزا شامل ہوتے ہیں۔ کیروٹین اور آیوڈین کے علاوہ وٹامن اے، بی اور سی بھی اس میں سمودیے گئے ہیں۔ دماغ کی کمزوری اور پرانا سر درد دور کرنے اور اعصاب میں چستی پیدا کرنے کے لیے بادیان آدھ سے ایک تولہ، کشمش میٹھی ایک سے دو تولے اور بڑی الائچی ایک سے تین تک رگڑ کر بطور سردائی میٹھا ملا کر صبح و شام کسی وقت اس سردائی کے ساتھ کشتہ مرجان ایک دو رتی، چند ہفتے استعمال کرنے سے، دماغ مضبوط اور درد رفع ہوجاتا ہے۔ جب پیٹ میں ہلکا پھلکا درد ہو، بھوک کم لگے اور کھانے کا بوجھ دیر تک معلوم ہو، اس کے بیج اور دیسی اجوائن برابر وزن کوٹ کر ذائقہ کے لیے سیاہ نمک ملاکر شیشی میں محفوظ کرلیں۔ دونوں وقت کھانے کے بعد تین سے نو ماشے تک چند دن استعمال کرنے سے عمدہ صحت کا لطف حاصل کریں۔ جب انتڑیوں میں خراش ہوکر درد یا بغیر درد کے تھوڑے تھوڑے دست آنے لگیں تو اس کو فرائی پان میں معمولی بھون کر برابر وزن شکر سرخ ملاکر دن میں دو تین ماشے سے ایک تولہ تک کھانے سے ہاضمہ درست اور دست دور ہوجاتے ہیں۔ مٹی کھانے والے بچوں کو یہ سفوف جیب میں ڈالنے کی عادت ڈالیں تو چند روز میں مٹی کا اثر زائل ہوکر بچے کا چہرہ دمکنے لگے گا۔ جن افراد کا حافظہ کمزورہو دور یا نزدیک کی نظر کمز ورہو اور عینک لگا رہے ہوں اس کے بیج لے کر صاف کرکے ۲۵۰ گرام بیج میں ۲۵۰ گرام گاجر کا جوس ملاکر برتن میں رکھ کر اس کے اوپر چھلنی جماکر دھوپ میں رکھیں، خشک ہونے پر اسی طرح دو مرتبہ اور پانی ملاکر خشک کرلیں پھر اس سونف کو پیس کر چوتھا حصہ مغز بادام ملاکر، دس دس گرام وزن کے لڈو بناکر محفوظ کرلیں۔ جسمانی ڈیل ڈول اور ہاضمہ کے مطابق صبح ایک سے تین لڈو تک دودھ، چائے یا دہی کی لسی کے ساتھ دو سے چھ ماہ تک متواتر کھانے سے انشاء اللہ عینک اتر جائے گی۔ مضبوط جسم والے، مزدور طبقہ اور دیہاتی روزانہ آدھ سے ایک چھٹانک تک سونف صبح اپنی جیب میں ڈالیں اور دن بھر میں چبا چبا کر اسے ختم کردیں۔ اس عمل سے ایک دو ماہ میں ہی سینکڑوں عینک کے عادی بفضلہ تعالیٰ عینک کے بغیر معمول کے مطابق خوشگوار زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ پیٹ ہلکا کرکے ہاضمہ کرنے والے عرق بادیان سے تو بچہ بچہ واقف ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146