سوچ کا سفر

حشام احمد سید

وقت کے دھارے کے ساتھ سوچ کیسے بدلتی ہے۔ بچے (لڑکے و لڑکیاں) اپنے والد کے متعلق عمر کے ہر دور میں کیا سوچتے ہیں اور پھر وہ جب خود باپ بن جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔ ایک دلچسپ حکایت پڑھئے۔

عمر چار سال: میرے والد ایک شاندار آدمی ہیں!

عمر چھ سال: میرے والد دنیا میں سارے آدمیوں سے واقف ہیں، کتنے سوشل ہیں!

عمر ۱۰ سال: میرے والداچھے تو ہیں لیکن ذرا تیز مزاج ہیں اور ہمارے دوست کے والد کے مقابلے میں اتنا کچھ نہیں جانتے!

عمر ۱۲ سال: میرے والد جب میں چھوٹا تھا تو مجھ سے بہت پیار کرتے تھے!

عمر ۱۴ سال: میرے والد ہر وقت رعب گانٹھنے میں لگے رہتے ہیں!

عمر ۱۶ سال: میرے والد موجودہ دور کے آدمی نہیں بلکہ انہیں کچھ بھی پتہ نہیں ہے!

عمر ۱۸ سال: میرے والد ضرورت سے زیادہ مشتعل اور چڑچڑے ہوتے جارہے ہیں!

عمر ۲۰ سال: میرے والد ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں، نہ جانے میری ماں ان کے ساتھ کیسے گزارہ کرتی ہے!

عمر ۲۵ سال: میرے والد ہر چیز پر اعتراض کرتے ہیں، نہ جانے یہ کب دنیا اور اس کے تقاضوں کو سمجھیں گے!

عمر ۳۰ سال: میرے لیے اپنے بچے کو قابو کرنا بڑا مشکل ہوتا جارہا ہے، میں جب چھوٹا تھا تو اپنے والد سے بہت ڈرتا تھا!

عمر ۴۰ سال: میرے والد نے میری پرورش بڑے منظم طریقے سے کی، پتہ نہیں وہ کیسے نئی نسل کو قابو میں رکھتے تھے!

عمر ۴۵ سال: مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے کہ میرے والد نے ہم لوگوں کی پرورش کیسے کی!

عمر ۵۰ سال: میرے والد نے زندگی میں بڑی دشواریوں کا مقابلہ کیا اور اس کے باوجود چار بھائی بہنوں کی اچھی پرورش بھی کی، ہم سے ایک بیٹا سنبھالا نہیں جاتا!

عمر ۵۵ سال: میرے والد کتنے دور اندیش تھے کہ آخری عمر میں بھی بہت سارے مسائل کو خوش اسلوبی سے نپٹالیتے تھے اور چیزوں کو بے قابو نہیں ہونے دیتے تھے، وہ اپنی مثال آپ تھے!

عمر ۶۰ سال: میرے والد ایک شاندار آدمی تھے!

دیکھا آپ نے عمر کے ۵۶ سال لگ گئے واپس وہیں آنے میں جہاں سے آپ کی سوچ کا سفر شروع ہوا تھا۔ لیکن کیا اس احساس کو دوبارہ جنم لینے میں تاخیر نہیں ہوگئی؟ اس لیے کہ وہ اب آپ کے درمیان موجود نہیں کہ آپ ان کے سامنے ان کی خصوصیات اور صلاحیتوں کا اعتراف کرسکیں!

وقت کا دھارا بڑا ظالم اور تیز ہے، آپ ہزار اس کے مخالف سوچنا یا پیرنا چاہیں وہ بالآخر آپ کو وہیں پہنچادیتا ہے جہاں آپ کی منزل ہے!

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146