سگھڑپن کا عکاس – آپ کا کچن

؟؟؟

باورچی خانہ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں خواتین دن کا بڑا حصہ گزارتی ہیں۔ اس کا صاف ستھرااور خوبصورت ہونا بھی ضروری ہے تاکہ خاتون خانہ بیزار اور اکتائے بغیر لطف اندوز ہو کر اپنا کام اطمینان سے کر سکیں۔آج کل یوروپین اسٹائل میں ’’اوپن کچن،، کا فیشن ہے اور اس کے سامنے ڈرائینگ روم ہے تو یقینا آپ کا گھر آرٹسٹک اور آئیڈیل ہوگا۔ اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔ درج ذیل باتوں پر عمل کریں اور اپنے باورچی خانے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔

٭ باورچی خانے میں ایسی جگہ منی پلانٹ لگائیں جہاں ہوا اوردھوپ کا گزر ہو۔ اس سے دیکھنے والے پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

٭ تیل یا گھی، کنستر یا ٹن کے ڈبے میں نہ رکھیں بلکہ خوبصورت جگ یا شیشے کی ٹرانسپیرنٹ بوتل میں رکھیں۔ اس سے آپ کے سگھڑپن کا پتا چلے گا۔

٭ کچن ٹائلز سے میچ کرتی ہوئی ایک پلاسٹک کی ٹوکری رکھیں اور اس میں آلو، ادرک، لہسن وغیرہ رکھیں اور روزانہ نہ سہی دوسرے تیسرے دن اس ٹوکری کو دھولیں۔

٭ باورچی خانہ کتنا ہی صاف ستھرا اور خوبصورت کیوں نہ ہو لیکن اس میں لال بیگ اور چیونٹیاں ہیں تو آپ کے بیگ سے نجات کے لیے آزمودہ ترکیب یہ ہے کہ میدہ، چینی اور بورک پائوڈر ہم وزن لے کر دودھ سے گوندھیں اور سخت گولیاں بنا کر باورچی خانے کے مختلف حصوں میں ڈال دیں۔ تین سے پانچ دن کے اندر لال بیگ ختم ہو جائیں گے۔ یہ گولیاں پانچ سے چھے مہینے کے لیے مئوثر ہوتی ہیں۔

٭ اگر ممکن ہو تو باورچی خانے میں اصلی پودے رکھیں۔ ان سے تازگی کا احساس ہوتا ہے۔

٭ اوون اہم ضرورت بنتا جارہا ہے۔ اس کی صفائی ہر دوسرے تیسرے روز ضروری ہے۔

٭ صابن، بلیچ، کپڑے دھونے کا پائوڈر، برتن دھونے کا صابن، شیمپو اور اس قسم کس دوسری چیزیں کھانے پینے کی چیزوں سے علاحدہ رکھیں ورنہ تمام سامان میں ان چیزوں کی مہک آجائے گی۔

٭ آٹا رکھنے کا برتن روزصاف کریں۔چیونٹیوں کی مستقل قطار کی ایک بڑی وجہ زمین پر گراہوا آٹا بھی ہوسکتا ہے۔ سنک کی نالی کوصاف ستھرا رکھیں۔

٭ شیشے کے قیمتی برتنوں کا کیبنٹ علاحدہ رکھیں۔

٭ ڈسٹ بن کو روز دھو کر دھوپ میں رکھیں ورنہ اس میں بدبو ہو جائے گی۔

باورچی خانے پر آپ نے تھوڑی توجہ دے کر خوبصورت بنا دیا، لیکن مہمان کی بہت سی توجہ آپ پر مبذول ہوگئی۔ کوشش کیجیے کہ آپ کو مہمان سلیقہ شعار، سگھڑ اور باذوق خاتون خانہ کا خطاب دیں۔ اب آپ کے اختیار میں ہے کہ کچن کو کیسے سنوارتی سجاتی ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں