سیرت محمدﷺ

صبافاطمہ

ہمارے پیارے نبی تمام نبیوں کے سردار ہیں۔ یوں تو سارے نبی اللہ کے بہتر قریب اور برگزیدہ بندے تھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو سب سے بلند رتبہ عطا کیاہے۔ اگر آپ ﷺ کی تعریف کی جائے تو دن، رات بھی کم ہیں مگر چند باتیں پیش کرتی ہوں کہ ہمارے پیارے نبیﷺ اپنی مثال آپ ہیں۔ آپ کا اخلاق اتنا بلند تھا کہ اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ آپؐ دشمنوں سے بھی حسن اخلاق سے پیش آتے۔ جب آپ طائف لوگوں کو اسلام کی دعوت دینے اور اللہ کاپیغام پہنچانے گئے تو طائف کے لوگوں نے آپؐ پر پتھر برسائے اور لہولہان کردیا یہاں تک کہ آپ کے جوتے خون سے بھرگئے تھے پھر بھی آپؐ نے بددعا دینے کے بجائے یہ فرمایا کہ اے اللہ! یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کررہے ہیں تو انہیں سیدھا راستہ دکھا۔ جب آپؐ مکے کے لوگوں کو اسلام کے بارے میں بتانے لگے تو لوگ آپ ؐ کے دشمن بن گئے۔ پھر بھی لوگوں کو آپ کی امانت داری پر اتنا یقین تھا کہ اپنی امانتیں آپؐ کے پاس رکھوایا کرتے تھے۔ کافروں نے آپؐ کو ہر طرح کی اذیت دی پھر بھی آپؐ نے صبر و ایمان کا دامن تھامے رکھا۔ حضور ﷺ کی صداقت و امانت کی ہم کیا کیا مثالیں دیں انسان کی بھلا کیا طاقت آپؐکے کسی ایک وصف کی بھی مکمل تعریف کرسکیں ہمیں چاہیے کہ ہم آپؐ کے نقش قدم پر چل کر کامیاب زندگی گزاریں۔ کیونکہ اللہ خود فرماتا ہے کہ جس نے میرے نبی کی اطاعت میں زندگی گزاری اس کی دنیا اور آخرت کامیاب ہوگئی اللہ ہم سب کو پیارے نبیؐ کے نقش قدم پر چلائے۔آمین!
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں