شاداب جلد کے لیے

ماخوذ

٭…تین چمچے کھیرے کا جوس اور ایک چمچہ لیموں کاجوس گلاب کے پانی میں ملا لیں۔ اسے آپ اپنے چہرے، گردن اور بازوؤں پر لگائیں۔ جسم کا جو حصہ سورج سے متاثر ہوتا ہے اس پر اسے لگا لیں۔ اسے بیس منٹ یا اس سے زیادہ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد دھولیں، دن میں دو مرتبہ ایسا کریں۔ آپ کو بہترین نتائج ملیں گے۔
٭…چنے کا آٹا آپ کے سورج سے متاثر حصوں کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے، اور آپ کی قدرتی رنگت واپس لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے آپ لیموں کے جوس میں اچھی طرح ملالیں۔ یہ آپ کے لیے ایک بہترین بلیچ تیار ہوجائے گا۔ اس میں تھوڑا سا دہی بھی شامل کرلیں اور ہر روز لگائیں۔ جب آپ نہانے کے لیے جائیں تو بیس منٹ قبل لگالیں اور پھر نہاتے ہوئے اسے دھولیں۔ چند ہفتوں میں آپ کو حیرت انگیز تبدیلی نظر آئے گی۔
٭… ہلدی آپ کی جلد کو نکھارنے کے لیے ایک انتہائی اہم ایجنٹ سمجھی جاتی ہے۔ اسے بہت سی بیوٹی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آدھا چمچہ ہلدی دودھ میں ملالیں۔ دودھ اگر تازہ اور کچا ہو تو بہتر ہے۔ اس میں چند قطرے لیمن جوس شامل کرلیں۔ اس آمیزے کو اچھی طرح چہرے پر لگائیں۔ گردن پر بھی اچھی طرح لگائیں۔ یہ جلد پر تھوڑا سا لگتا ہوا محسوس ہوگا مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
٭… آپ اپنے گھر میں بلیچنگ کریم تیار کرسکتی ہیں۔ ایک چمچہ ہلدی لے لیں، اسے آدھا چمچہ دہی میں ملا لیں اور چند قطرے آلِو (Olive)آئل ڈال لیں۔ تھوڑا سا نمک بھی ملا لیں۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں اور چہرے اور گردن پر اچھی طرح مل لیں۔ پندرہ سے بیس منٹ تک اسے لگا رہنے دیں اس کے بعد دھولیں۔
٭… پپیتے کا گودا بھی براہِ راست اپنی جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی جلد کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭… ناریل کا پانی پینے اور اس کے دودھ کو چہرے پرلگانے سے بھی گوری رنگت حاصل کی جاسکتی ہے۔ نیز مالٹے کے چھلکوں کو بھی پیس کر جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔ اس سے آپ کی کمپلیکیشن بہتر ہوجائے گی اور رنگت میں بھی واضح فرق دکھائی دے گا۔
٭… ملک پاؤڈر کو بادام کے تیل میں ملا لیں۔ اس میں شہد اور لیمن جوس بھی شامل کرلیں۔ اس سے بھی آپ کے چہرے کی رنگت اور شادابی میں واضح بہتری آجاتی ہے۔ مکھن میں جَو پیس کر شامل کرلیں۔ یہ آپ کی جلد کو نکھارنے اور تازگی دینے میں اہم کردارا ادا کرتا ہے۔ ——
٭… زعفران جلد کو نکھارنے کے لیے ایک انتہائی اہم چیز سمجھی جاتی ہے۔ تھوڑے سے دودھ میں دو تین چٹکی زعفران شامل کرلیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ جب گلابی رنگت اختیار کرنے لگے تو اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں اور اس کے بعد اسے دھولیں۔ یہ کامیاب ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔
٭… ان گھریلو نسخوں کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ تازہ سبزیاں اور پھل آپ کی روزانہ غذا میں شامل رہیں۔ پروٹین بھی ضرور لیں۔ باہر جاتے ہوئے سورج سے بچنے کے لیے چھتری ساتھ رکھیں اور پانی پیتے رہیں۔
——

 

 

 

 

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146