صحت مند بالوں کے لے پیک

؟؟؟

چکنے بالوں کے لیے ہیر پیک

ملتانی مٹی پاؤڈر یا مہندی پاؤڈر ایک کٹوری لیجیے۔ ایک انڈے کا سفید حصہ اگر انڈا نہ ڈالنا ہو تو نیمو کے رس کی کچھ بوندیں، تھوڑا چقندر کا تازہ رس ڈال کر اسے چائے پتی کے پانی کی مدد سے گھول کر پیک بنائیں۔ اسے بالوں پر لگاکر ایک گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیجیے اور پھر پانی سے دھولیجیے۔ اگر بال نارمل ہوں تو اسی پیک میں پورا ایک انڈا ملاکر بالوںمیں استعمال کرسکتے ہیں۔

روسی کے لیے

٭ماش کی کالی دال اور میتھی کا دانہ برابر مقدار میں ملاکر ابالیں، پیس کر یا گھوٹ کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اس سے بال دھوئیں۔ اس سے روسی دور ہوتی ہے اور بال صحت مند ہوتے ہیں۔

٭ ٹماٹر کا پیسٹ سر کی جلد پر لگانے سے روسی ختم ہوجاتی ہے۔

٭ روکھے بے جان بالوں کے لیے تھوڑا سا کیلامائن ایک انڈے کی زردی، تھوڑا سا زیتون کا تیل یا بادام تیل ڈال کر تھوڑا پانی اچھی طرح ملاکر پیک بنالیں۔ بالوں کی جڑوں میں لگائیے انڈے کی زردی تیزی سے سر کی جلد کے اندر تک پہنچ جاتی ہے۔ آدھے گھنٹے تک لگائے رہنے کے بعد سادے پانی سے دھولیں۔ اگر انڈے کی بدبو آنے کا ڈر ہے تو تھوڑا سا روز میری تیل ڈالا جاسکتا ہے ۔ اس سے پیک کے بعد ہوئی کنڈیشننگ زیادہ دیر تک رہے گی۔

٭ بغیر انڈے کے روکھے بالوں کے لیے پیک تیار کرنا ہو تو ایک پکے کیلے کو مکسی میں ڈال کر تھوڑا دودھ ڈال کر پھینٹ لیں، اب اس پیسٹ میں (کیولین پاؤڈر، ملتانی مٹی کی ہی ایک شکل جسے کچھ دوائیاں ملاکر تیار کیا جاتا ہے کسی بھی کیمسٹ شاپ پر مل جاتا ہے) ڈال دیں یامہندی پاؤڈر ڈال دیں پھر اس میں تھوڑا سا شہد تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں اور روکھے بالوں پر لگا لیجیے اور دھو لیجیے ۔

٭اگر ٹوٹتے بالوں کے لیے پیک بنانا ہو تو تھوڑی سی مہندی لے کر اس میں ایک پورا انڈا دہی، روز میری تیل ڈال کر پیک بناکر بالوںمیں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھولیں۔ روز میری تیل صرف ۴ سیکنڈ کے اندر بالوں کی جلد میں سماجاتا ہے جو گرتے بالوں کی روک تھام کرتا ہے۔ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے وٹامن ’’ای‘‘ کے تیل سے یا پھر کسی بھی تیل میں وٹامن ’’ای‘‘ کیپسول کا اندرونی حصہ ملاکر اس سے سر کی مالش کریں، اس سے بالوںکا گرنا رک جاتا ہے۔

خشکی دور کرنے کے لیے پیک

٭تھوڑی سی مہندی میں لیونڈر تیل کی کچھ بوندیں اور دہی ملاکر پیسٹ تیار کریں۔ اسے آدھ گھنٹہ لگانے کے بعد دھودیں، اس پیک کو ہفتہ میں دو بار لگائیں۔ اس سے تیزی سے خشکی سے راحت ملے گی۔

٭ ایک سیب کو گرائنڈر میں پیس لیں یا جوس نکال لیں اس میں مہندی گھول لیں اور سر پر لگائیں۔

٭ ناریل یا زیتون کا تیل ہلکا گرم کرکے رات میں سر کی مالش کریں صبح سر میں لیموں کا رس لگائیں اور ایک گھنٹہ بعد دھولیں۔ روسی دور ہونے کے ساتھ ہی بال ملائم اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔

تمتماتی گرمی سے راحت کے لیے

٭ لیموںکا رس اور برف ملاکر چہرے پر مالش کرنے سے چپچپاہٹ ختم ہوجاتی ہے۔

٭ ٹماٹر کے قتلے ۱۵ منٹ تک چہرے پر رکھنے کے بعد چہرا دھولیں۔

٭ کھیرے کا رس لیموں کا رس اور گلاب جل ملاکر چہرے پر لگائیں ، ۱۵ منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ چہرہ بالکل صاف ہوگا۔

٭ دودھ، لیموں، سنترے کا رس ملاکر چہرے اور گردن پر ۲۰ منٹ لگائیں روکھی اور بے جان جلد تازہ ہوجائے گی۔

٭ ٹماٹر اور کھیرے کا رس برابر لے کر چٹکی بھر ہلدی ملائیں، چہرے پر لگاکر آدھ گھنٹے بعد دھولیں کچھ ہی دنوں میں چہرے کا سانولا پن دور ہوجائے گا۔ بشرطیکہ روز لگائیں۔

٭ دھوپ میں چہرے کو جھلسنے سے بچانے کے لیے شہد اور لیموں کا رس روز چہرے پر لگائیں۔

٭ بیسن ملائی ملاکر روز لگانے سے جلد گوری ہوتی ہے۔

٭ گلاب کا عرق لیموں کا عرق برابر مقدار میں ملالیں۔ اس کو ایک شیشی میں ڈال کر فریج میں رکھیے ، روز روئی کی مدد سے چہرے، گردن اور بانہوں پر لگائیں یہ جلد صاف کرنے کا ایک شاندار نسخہ ہے۔

٭ ایک اسپرے بوتل میں صاف ستھرا پانی ڈالیں، گلاب جل ڈالیں، دھوپ سے آنے کے کچھ دیر بعد اس سے چہرے کو ہائی ڈریٹ کریں۔ چہرہ تروتازہ ہوجائے گا۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146