صحت مند دکھائی دیں!

ادارہ

کہتے ہیں، وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا۔ پھربھی ہرانسان چاہتاہے کہ اسے اپنی عمر کے کچھ سال واپس مل جائیں۔ بے شک سائنس نے ابھی تک ایسا کوئی عجوبہ تلاش نہیں کیا ہے لیکن فطرت نے خود کچھ ایسے طریقے انسانوں کو بتائے ہیں جن کی مدد سے آپ کی جوانی کو دیر تک قائم رکھاجاسکتاہے۔ یہاں ایسے ہی کچھ طریقے بتائے جارہے ہیں۔
طرززندگی بدلیں
صحت مند جوانی کو تادیر قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے طرززندگی اور غذا متوازن رکھیں۔جنک فوڈ Junc food، ڈبہ بند غذائیں اور باہر کی تمام چیزوں کااستعمال بندکرناہوگا۔ نیز کم سے کم آدھا گھنٹہ تیز قدموں سے چلیں۔
تازہ پھل اور جوس
روز تازہ سبزیوں یا پھلوںکا جوس پئیں۔ پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں امراض سے لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ ایک وقت کا کھانا چھوڑکر جوس، پھل، سوپ، اسپرائوٹس وغیرہ لیں۔ یہ چیزیں آپ کی کیلوری کم کریںگی اور آپ کو توانائی فراہم کریںگی۔
زیادہ مقدا رمیں پانی
دن میں کم از کم ۱۲-۱۳ گلاس پانی لازماً پئیں۔ اس سے آپ کے جسم میں موجود غیرضروری اجزا خود بخود نکل جائیںگے۔ جتنی بھوک ہے، اس سے کم کھائیں۔ ممکن ہوتو سیال غذا زیادہ لیں۔ ریشے دار فائبروالی غذا کو ترجیح دیں۔ کھانے میں کیلشیم کے استعمال پر پوری توجہ رہے ۔ دہی اور سویابین سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوںگی۔ کم تیل سے بنا کھانا کھا ئیں۔ کیونکہ زیادہ تیل سے جسم میں فری ریڈیکل ایکٹیویٹیز میں اضافہ ہوتاہے جن سے انسان جلد بوڑھا ہوجاتاہے۔
عبادت کریں
عبادت ضرورکریں۔ عبادت سے تنائو دور ہوتاہے اور دل کو سکون حاصل ہوتاہے۔ اللہ کے ذکرسے دل کو اطمینان حاصل ہوتاہے، انسان کی سوچ میں مثبت رخ آتاہے، کام کرتے ہیں تو درمیان میں وقفہ ضرور کریں، اہل خانہ کے ساتھ کچھ دنوں کے لئے آئوٹنگ کرنا نہ بھولیں، ممکن ہوتو پکنک پرضرور جائیں۔
خود اعتمادی
اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں۔ چہرے کو پانی سے دن میں کئی بار دھوئیں۔ اس کابہترین طریقہ وضو ہے۔ اس سے آپ کے چہرے پر جمی گرد و غبار وغیرہ دور ہوجائے گی اور جلد کی نمی بھی واپس آئے گی۔ سیاہ دھبّے بھی ختم ہوںگے۔ مساج اور اسپاتھیریپی بھی لے سکتی ہیں۔
غذائیت
جلد کو غذائیت فراہم کریں۔ رات میں جلد پر کریم ضرور لگائیں۔ اس سے جلد نرم و نازک رہے گی۔ مردہ جلد کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے لیموں کاعرق اور ٹماٹر کا گودا کھائیں۔ اس سے مردہ جلد ہٹ جائے گی۔ شراب، تمباکو، نشیلی اشیاء کا استعمال نہ کریں۔ وٹامن اے کا استعمال زیادہ کریں۔ کیونکہ اس سے جلد میں نئی جان آتی ہے۔
ڈائٹنگ نہ کریں
اس زمانہ میں شہر کا ۲۵ فیصد نوجوان طبقہ ڈائٹنگ کرتا ہے۔ ۳۵ فی صد نوجوان ہفتے میں تین دن ڈائٹ چارٹ پر عمل کرتے ہیں۔ فٹ اور دبلا نظر آنے کے لئے ۱۲ سال کے بچے بھی نہ صرف بھوکارہنے لگے ہیں بلکہ ڈائٹ پلس، ونٹ ہرنر، پروٹین شیک تک لینے لگے ہیں۔ حالانکہ ان کی بالکل ضرورت نہیں۔ بس نیند پوری ہونی چاہیے۔ ——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں