صحت مند غذا — گاجر

ماخوذ

کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ گاجر میں سیب کے برابر غذائیت ہے اور یہ انسان کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی بناتی ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں خون بڑھتا ہے اور چہرے پر سرخی چھلکتی ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کی رونق بڑھانا چاہتے ہیں تو سردیوں میں روزانہ گاجر کھائیے۔

ہمارے ملک میں یہ کافی پیدا ہوتی ہے اور اس کا استعمال سبزی اور پھل دونوں شکلوں میں ہوتا ہے۔ گاجر کی کئی قسمیں ہیں۔ لال، نارنگی، بینگنی اور پیلی۔ ان میں لال رنگ کی گاجر سب سے زیادہ مفید اور میٹھی ہوتی ہے۔

اس کے لال رنگ میں کیروٹین موجود ہے اس کے علاوہ پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم، گندھک، فاسفورس اور وٹامن اے بھی اس میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فولاد موجود ہونے سے خون میں اضافہ کرتی ہے۔ کل ملا کر یہ جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ معدے کی جلن کو ختم کرتی ہے اور بواسیر و کف کے لیے مفید ہے۔ اس کے استعمال سے پیٹ ہلکا اور صاف رہتا ہے اور جسم کی قوت میں اضافہ کرتی ہے۔

اس کے کئی استعمال ہیں۔ اسے سلاد، سالن، حلوے اور مربے کی شکل میں کھایا جاتا ہے۔ اس کا اچار تو بہت ذائقہ دار ہوتا ہے۔ گوشت کے ساتھ پکانے سے اس کی غذائیت بڑھ جاتی ہے۔

گاجر کے استعمال

٭ آدھا گلاس گاجر کے رس میں آدھا لیموں ملاکر بالوں میں لگانے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔

٭ اس کا رس پینے سے جلد نرم اور چمکدار بنتی ہے۔

٭ یہ جلدی امراض، پتھری ، تپ دق، ہڈیوں کے نرم پڑنے میںانتہائی مفید ہے۔

٭ اس کے استعمال سے جسم کی بیماریوں سے دفاع کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

٭ گاجر ابال کر اس کا رس استعمال کرنے سے دست بند ہوجاتے ہیں۔

٭ گاجر پیس کر اور اس کے پوٹلی زخموں اور پھوڑوں پر باندھنے سے وہ جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

٭ دس گرام گاجر کا مربہ نہار منہ کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔

٭ اس کا رس لیموں کے رس کے چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں، رنگ صاف ہوگا۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146