عظمتِ قرآن احادیث کی روشنی میں

زیبا فاطمہ جگتیال

٭…رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جس شخص کو میرا ذکر کرنے اور مجھ سے دعا مانگنے سے قرآن نے مشغول رکھا ہو، میں اس کو وہ افضل ترین چیز دوں گا جو دعا مانگنے والوں کو دیتا ہوں۔ اس کے بعد رسول ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ کے کلام کی فضیلت باقی تمام کلاموں پر ایسی ہے، جیسی خود اللہ تعالیٰ کی اپنی مخلوق پر ہے۔ (ترمذی، دارمی)
٭… رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صاحبِ قرآن سے (آخرت میں) کہا جائے گا (قرآن) پڑھتے جاؤ اور (بلند مدارج پر چڑھتے جاؤ اور دیکھو) ٹھہر ٹھہر کر (اور اطمینان سے) پڑھنا جس طرح تم دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر (ترتیل سے) پڑھتے تھے۔ تمہارا مقام وہاں ہوگا جہاں تم آخری آیت کی تلاوت کروگے۔
٭… حضور اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ جو شخص کتاب اللہ کا ایک حر ف پڑھتا ہے، اس کے بدلے اس کی ایک نیکی شمار ہوتی ہے۔ اور قرآن میں یہ اصول بیان کیا گیا ہے کہ ہر نیکی کے بدلے میں دس گنا اجر ہے۔ میںیہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ الٓم ایک حرف ہے، نہیں بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف اور میم ایک حرف ہے۔ (ترمذی)
٭… رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو لوگ اللہ کے گھر (مسجد) میں جمع ہوکر اللہ کی کتاب پڑھتے اور اسے آپس میں سمجھتے سمجھاتے ہیں، اُن پر (اللہ کی طرف سے) سکینت نازل ہوتی ہے (اللہ کی) رحمت انھیں ڈھانپ لیتی ہے۔ فرشتے ان پر سایہ فگن ہوتے ہیں اور اللہ اُن کا ذکر ان (مقرب فرشتوں) میں کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں اور جس شخص کا عمل اسے پیچھے کردے اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔ (مسلم، ابوداؤد)
٭… حضور اکرم ﷺ کا یہ ارشاد ہے کہ جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور اس کے مطابق عمل کرتا ہے قیامت کے روز اس کے والدین کو ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی ایسی ہوگی کہ اگر سورج بھی تمہارے گھروں میں اتر آئے تو اس کی روشنی سے عمدہ ہوگی۔ پھر تمہارا کیا خیال ہے کہ جو شخص خود قرآن کے مطابق عمل کرنے والا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی کیا کچھ عنایات ہوں گی۔ (احمد، داؤد)
مذکورہ احادیث سے جہاں قرآن پاک کی عظمت واضح ہوتی ہے وہیں یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ قرآن کو زندگی میں عملاً نافذ کیا جائے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اس کو خوب پڑھیں اورسمجھیں گے۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے، آمین!
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146