ایک مرتبہ کا کا ذکر ہے کہ ایک حبشی غلام اپنے آقا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آقا نے اپنے غلام سے عرض کیا کہ اے غلام! ایک بکری ذبح کرو اور اس کا سب سے بہترین حصہ ہماری خدمت میں پیش کرو۔‘‘
غلام نے آقا کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایک بکری کو ذبح کیا اور اس کی زبان اور دل کو نکال کر آقا کی خدمت میں پیش کیا۔ اسی طرح ایک دفعہ پھر آقا نے غلام کو حکم دیا کہ ایک بکری ذبح کرو اور اس کا بدترین حصہ ہماری خدمت میں پیش کرو۔
غلام نے آقا کے حکم کو فوراً پورا کیا اور ایک بکری کو ذبح کیا اور پھر وہی زبان اور دل نکال کر آقا کی خدمت میں پیش کیا۔
آقا نے جب دیکھا کہ غلام نے دونوں دفعہ ہی دو اعضاء زبان اور دل ہی پیش کیے تو اس نے غلام سے وجہ پوچھی۔
غلام نے جواب دیا: ’’اے آقا! اگر یہ دونوں اعضاء درست ہوجائیں تو پورے بدن میں ان سے بڑھ کرکوئی بہترین حصہ نہیں اور اگر یہی دونوں خراب ہوجائیں تو ان سے بڑھ کر بدن کا اور کوئی حصہ خبیث اور برا نہیں۔
——