عورت اسلامی معاشرے میں

مبصر: عبداللہ فاروق

نام کتاب : عورت اسلامی معاشرے میں

مصنف : مولانا سید جلال الدین انصر عمری

صفحات : ۳۳۲، قیمت: Rs. 70/-

ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی، ڈی۳۰۷، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر،نئی دہلی-۲۵

…………

اسلام نے عورتوں کے جو حقوق متعین کیے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ البتہ موجودہ ہندوستان میں ان حقوق کی پامالی بڑے زور و شور سے ہوتی رہی ہے۔ ابھی بھی ایک عام ذہن عورتوں کو محکوم ذات سمجھتا ہے اور اس بات کی خواہش رکھتا ہے کہ عورت کسی معاملے میں اس سے بڑھنے نہ پائے۔ انہیں تعلیم و تعلّم سے دور رکھا جاتا ہے، دینی مجالس سے محروم کی جاتی ہیں۔ گھر کی چہار دیواری اور امور خانہ داری ہی ان کا میدان سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا اس سوچ کا جو نتیجہ نکلنا چاہیے وہ بھر پور طور پر نکل رہا ہے۔ جاہل مسلمان نوجوانوں کی کھیپ کی کھیپ تیار ہورہی ہے جو دین و دنیا دونوں سے غافل ہے۔

مولانا سید جلال الدین عمری صاحب نائب امیر جماعت ہیں، جنھوں نے کئی عنوانات کے تحت اس میدان میں کام کیا ہے۔ فی الحال مولانا کی ایک اہم کتاب ’’عورت اسلامی معاشرے میں‘‘ کا تعارف پیش کیا جارہا ہے جس میں تقریباً ۱۰۰ عنوانات کے تحت عورتوں سے متعلق تمام اہم مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہر عنوان قرآنی آیات و احادیث صحیحہ کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ انداز علمی ہے۔ عام خواتین بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اگر اس کتاب کو خواتین نے بغور پڑھا اور عمل کیا تو ان شاء اللہ دین و دنیا دونوں جگہ کامیاب و سرخرو رہیں گی جن جن عنوانات پر بحث کی گئی ہے اس میں خاص خاص عنوان یہ ہیں:

عورت مختلف مذاہب میں، اسلامی معاشرہ میں، مشترک قانون، قانون زوجیت، عورت کا حقیقی دائرہ کار، عورت کی مصروفیت کا احترام، عورت کی تعلیم و تربیت، جمعہ و عیدین میں خواتین کی شرکت، عورت کی تعلیم کی قانونی حیثیت، فکری تربیت، دورِ صحابہ، خواتین کی علمی خدمات، عورت میدانِ عمل میں، گھر سے باہر سعی و جہد کی اجازت، کاشتکاری، تجارت، صنعت و حرفت، اسلامی معاشرہ کی تعمیر، جنگی خدمات، اعیان حکومت کو نصیحت اور اس کے نتائج، رائے اور مشورہ کا حق، عورت اور اجتماعی مناصب، ذہنی صلاحیت، عورت کی گواہی اور گواہی سے متعلق دیگر مباحث، روایت حدیث میں عورت پر اعتماد، خواتین کی جداگانہ تنظیم، عورت اور منصب امامت، عورت کن اجتماعی ذمہ داریوں کی اہل ہے، بعض اصولوں کی پابندی، خاوند کی اطاعت، اختلاط سے اجتناب، کیا غزوات میں خواتین کی شرکت صنفی اختلاط کی دلیل ہے؟ تاریخ سے غلط استدلال اور اس کا جائزہ، جنسی تعلقات عہد قدیم سے دورِ جدید تک، رہبانیت، اباحیت پسندی، اسلام اور جنسی تعلقات، فرد کی تربیت، ضمیر کی آواز، زوجین ایک دوسرے کے لیے وجہ آزمائش ہیں، نکاح کا مقصد، غضِّ بصر، سماع پر پابندی، زبان کی حفاظت، نامحرم کے ساتھ تنہائی کی ممانعت، معاشرہ کی اصلاح، نظریات کی قوت، عورت کے لیے عقدِ ثانی کا حق، فسخِ نکاح کا اختیار وغیرہ۔

ان تمام عنوانات کو دیکھنے سے کتاب کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔ کتاب اس لائق ہے کہ ہر خاتون اس کا مطالعہ کرے۔ کتاب کے مطالعہ سے اسلام میں عورت کی حیثیت اور اسلامی معاشرہ میں اس کا تعمیری کردار واضح ہوتا ہے۔ اور یہ بات سامنے آتی ہے کہ حق و باطل کی نظریاتی کشمکش اور معاشرتی بگاڑ کی کیفیت میں عورت کس طرح ایک متحرک اور انقلابی کردار ادا کرسکتی ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146