غذائیت سے بھر پور غذا : سلاد

ماخوذ

عموماً گھرانوں میں کھانوں کے ساتھ سلاد کا استعمال شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ ایک عام خیال یہ ہے کہ سلاد تیار کرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ خیال غلط ہے۔ کھانا کسی بھی قسم کا ہو ، اگر سلاد کے ساتھ کھایا جائے تو کھانے کا لطف دو بالا ہوجاتا ہے۔ ہم آپ کو سلاد کی چند تراکیب بتاتے ہیں جو بنانے میں نہایت آسان اور غذائیت سے بھر پور ہیں۔ انہیں آپ روزمرہ کھانوں کے علاوہ دعوتوں وغیرہ میں بھی مہمانوں کے سامنے رکھ سکتی ہیں۔
رشین سلاد
اشیاء: آلو ابلے ہوئے دو عدد، کھیرا باریک کٹا ہوا ایک عدد، گاجر کٹی اور ابلی ہوئی ایک عدد، ٹماٹر کٹا ہوا ایک عدد، مٹر ابلے ہوئے آدھی پیالی، سیب ایک عدد باریک کٹا ہوا، انگور آدھی پیالی، ماؤنیز آدھی پیالی۔
ترکیب: تمام اشیاء کو ملا کر آدھا گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ کھانا دسترخوان یا میز پر لگانے کے بعد فریج سے سلاد نکال کر رکھیں۔
مرغ سلاد
اشیاء: مرغی کے گوشت کے ٹکڑے ابلے ہوئے ایک پیالی، کھیرا ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد، ماؤنیز آدھی پیالی، نمک کالی مرچ حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: ابلی ہوئی مرغی کے باریک ریشے کرلیں۔ اب مرضی میں کھیرا اور ٹماٹر کاٹ کر ملائیں۔ ایک علیحدہ پیالے میں ماؤنیز، نمک اور کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔ اسے مرغی میں ڈال کر معمولی سا ملائیں۔ اسے آپ کھانے کے بغیر بھی کھا سکتی ہیں۔
آلو کا سلاد
اشیاء: آلو چھ عدد، انڈا ایک عدد، ہری مرچ کٹی ہوئی آدھی پیالی، ماؤنیز آدھی پیالی، کریم چوتھائی پیالی، مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، نمک ، کالی مرچ حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: آلو اور انڈا الگ الگ ابال کر باریک کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں آلو، انڈا اور ہری پیاز ملائیں۔ ایک پیالے میں ماؤنیز، کریم، مسٹرڈ پاؤڈر، نمک اورکالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔ اسے آلو کے آمیزے پر ڈال کر ہلکا سا ملائیں۔ سلاد تیار ہے۔
ڈبل روٹی اور سبزیوں کا سلاد
اشیاء: ڈبل روٹی ایک سے دو روز کی باسی، تین سے چار سلائس، ٹماٹر دو عدد، شملہ مرچ دو عدد، پیاز ایک عدد، چھوٹے سائز کی، زیتون کا تیل کھانے کے دو چمچے، سرکہ سفید چائے کے دو چمچے، کھیرا ایک عدد، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: ڈبل روٹی کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کرلیں، اب ایک ٹمامٹر کا جوس نکال کر ڈبل روٹی کے ٹکڑوں پر ڈال دیں۔ اسے تقریباً ۱۵؍منٹ رکھ دیں۔ ایک پیالے میں تمام سبزیاں کاٹ کر ڈالیں۔ سبزیوں پر سرکہ، تیل، نمک اور ڈبل روٹی ڈال کر معمولی سا ملائیں، خوش ذائقہ سلاد تیار ہے۔ ——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں