غزل

جمیل سرور، نئی دہلی

عکس اس کا پسِ صد پردہ نہاں ہوتا ہے

خانۂ دل میں فقط جلوہ کناں ہوتا ہے

کوئی کچھ بھی کہے در پردہ کوئی اور بھی ہے

اصل کردار کہانی میں کہاں ہوتا ہے

جو نظر آئے حقیقت ہو ضروری تو نہیں

بعض اوقات حقیقت کا گماں ہوتا ہے

اپنے دل کا ہے یہ عالم کہ دھڑکنے کےلیے

دم بہ دم منتظرِ غمزۂ جاں ہوتا ہے

کیا پتہ کس کی جدائی میں دیا بھی سرور

رات بھر ساتھ مرے گریہ کناں ہوتا ہے

مزید غزلیں پڑھیں!

https://hijabislami.in/7654/

https://hijabislami.in/7400/

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں