غزل

محمد انصاری رضا

سرگرداں رہو شفقتِ اغیار نہ مانگو

ہر گام پہ تم سایۂ دیوار نہ مانگو

مجبور ہیں یہ صاحب عالم کے مصاحب

تم ان سے کبھی جرأتِ اظہار نہ مانگو

حساس طبیعت نہ بگڑ جائے تمہاری

بہتر ہے یہی، آج کا اخبار نہ مانگو

دل ٹوٹے کسی کا، کوئی ہوجائے نہ غمگین

تم طرزِ سخن ایسا کبھی یار نہ مانگو

یہ اہلِ خرد کب تھے مداوائے محبت

تم ان سے علاجِ دلِ بیمار نہ مانگو

ہوجائیں اگر منصب وزر باعثِ عزت

ایسے میں رضاؔ زینتِ کردار نہ مانگو

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146